Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


اگر کالی چائے کو اس طرح پئیں تو آپ اپنے پیٹ کی چربی پگھلا سکتے ہیں، سائنسدانوں نے چائے پینے والوں کو سب سے بہترین نسخہ بتادیا

  بدھ‬‮ 27 جون‬‮ 2018  |  10:13

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹاپے سے نجات حاصل کرنا جان جوکھوں کا کام ہے، بسااوقات کڑی ورزش اور سخت ڈائٹنگ بھی کام نہیں آتی کیونکہ جیسے ہی ان سے ہاتھ کھینچیں موٹاپا واپس آ جاتا ہے۔ تاہم اب سائنسدانوں نے ایک ایسا مشروب بتا دیا ہے جس کے روزانہ استعمال سے آپ بغیر ورزش موٹاپا کم کرسکتے ہیں۔ ڈیلی سٹار کےمطابق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا لاس اینجلس کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”روزانہ کالی چائے (دودھ کے بغیر چائے)پینا موٹاپے سے نجات حاصل کرنے میں بہترین معاون ثابت ہوتا ہے۔ اس سے انسان کا میٹابولزم انتہائی تیز ہو جاتا ہے۔ اس کے

علاوہ یہ مقعد کی انتڑیوں کی صحت کے لیے بھی بہترین ہے جس سے نظام انہضام بھی بہتر ہوتا ہےسائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”اگرچہ موٹاپا کم کرنے کے لیے سبز چائے بھی فائدہ مند ہے لیکن چربی پگھلانے کے لیے ’بلیک ٹی‘ اس سے بھی زیادہ سود مند ثابت ہوتی ہے۔یہ مقعد کے بیکٹیریااور میٹابولائٹ میں تبدیلی لاتی ہے اور جگر میں میٹابولزم انرجی کو بھی تبدیل کرتی ہے جس سے انسانی جسم کی چربی، بالخصوص پیٹ اور کولہوں پر جمع ہونے والی چربی تیزی سے پگھلنے لگتی ہے۔“ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ سوزان ہیننگ کا کہنا تھا کہ ”بلیک ٹی پینے سے اس کے کمپاﺅنڈزہارمونز کا لیول بڑھا دیتے ہیں جس کی وجہ سے چکنائی کے خلیوں سے چربی پگھلنے کی رفتار تیز ہو جاتی ہے۔ یہ چربی دوران خون میں شامل ہوتی ہے اور دیگر خلیات میں پہنچ کر انسان کو زیادہ توانائی فراہم کرتی ہے

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎