بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


کامیاب ازدواجی زندگی گز ارنے کے لیے کس عمر میں شادی کرنی چائیے

  بدھ‬‮ 27 جون‬‮ 2018  |  16:56

پہلا اسلامی مہینہ ’محرم‘ہوتا  ہے۔ اس ماہ کی دس تاریخ کو پیغمبر اسلام کے نواسے حضرت امام حسین اور ان کے قریبی ساتھیوں اور اہل خانہ و خاندان کے افراد کی شہادت کے واقعے کے سبب اسے نہایت اہمیت حاصل ہے۔حضرت امام حسین کا مقبرہ عراقکے شہر نجف میں واقع ہے۔ نجف جہاں اور بہت سی وجوہات کے سبب دنیا بھر میں مشہور ہے وہیں یہاں کے قیمتی پتھر بھی دنیا میں اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں۔مقبرے کے قریب ہی واقع مارکیٹ کے ایک دکاندار کا کہنا ہے کہ محرم کے مہینے میں ان قیمتی پتھروں کی طلب پوری کرنا

بھی بعض اوقات مشکل ہو جاتا ہے جبکہ ان کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگتی ہیں۔کراچی کے ایک رہائشی احمر علی رضوی نے وائس آف امریکہ کو بتایا ’’آپ نے بہت سے قیمتی پتھروں کے نام سنے اور انہیں دیکھا ہو گا جیسے عقیق،یاقوت، مرجان، فیروزہ،زمرد،پکھراج، بلور،نیلم،پنا، ہیرا اور اوپل، جبکہ کچھ پتھر اس کے علاوہ بھی بہت قیمتی تصور کیے جاتے ہیںلیکن ان کے نام کم ہی لوگ جانتے ہیں جیسے زرقون، لاجورد، کہربا، مرفشیشا، سنگ یشب اور کرمانی۔‘‘احمر رضوی نے مزید بتایا’’ مشہور پتھروں کی بھی کئی قسمیں ہیں۔ ان کے الگ الگ نام ہیں جو ان کے رنگوں یا جن ملکوں میں یہ پائے جاتے ہیں ان کے ناموں سے منسوب ہیں جیسے یمنی یاقوت یا ’در نجف‘۔احمر کے بقول ’درنجف، سفید رنگ کا پتھر ہے جس کے متعلق یہ روایت ہے کہ وہ نجف میں صرف شہدا قبرستان پر ہونے والی بارش کے قطروں سے بنتا ہے، اسی لئے پانی کے بلبلے کی طرح نظر آتا ہے۔ اسے خام حالت میں حاصل کرنے کے بعد تراشا اور خراشا جاتا ہے۔ ‘‘

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎