بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


آپ کب نفسیاتی دباؤ کا شکار بن سکتے ہیں؟ خطرناک عوامل

  جمعرات‬‮ 28 جون‬‮ 2018  |  13:03

کیا آپ نے کبھی سوچا کہ نفسیاتی دباؤ کی اصل وجہ کیا ہے؟ ممکن ہے کہ آپ نے بھی زندگی میں کسی نہ کسی مرحلہ پر ڈپریشن یا نفسیاتی دباؤکا سامنا کیا ہو۔ کیا آپ نے کبھی یہ جاننے کی کوشش کی کچھ لوگ ڈپریشن کا نشانہ کیوں بنتے ہیں اور کچھ لوگ کیوں نہیں بنتے؟نفسیاتی دباؤ یا "ڈپریشن"، ایک انتہائی پیچیدہ بیماری ہے۔ یہ بیماری کیوں ہوتی ہے؟ کوئی نہیں جانتا۔ لیکن کئی ایسی وجوہات ہیں جو ڈپریشن پر منتہج ہوتی ہیں۔ بعض اوقات کسی خطرناک یا پیچیدہ بیماری کی وجہ سے بھی کچھ لوگ ڈپریشن میں مبتلا ہو

جاتے ہیں، زندگی میں ہونے والی تبدیلیاں، کسی فیملی ممبر کی وفات، ازدواجی معاملات میں مسائل کا سامنا اور اس طرح کی دیگر وجوہات بعض اوقات اس بیماری کی وجہ بن جاتی ہیں۔کچھ لوگوں میں اس بیماری کی فیملی ہسٹری ہوتی ہے اور بعض ایسے افراد بھی پائے جاتے ہیں جنہیں اداسی اور تنہائی میں سکون ملتا ہے، ایسے لوگ بھی جلد ڈپریشن کا نشانہ بن سکتے ہیں۔نفسیاتی دباؤ کی بنیادی وجوہات ڈپریشن کے خطرے کو بڑھانے والے کئی ایسے عوامل ہیں جن کی موجودگی میں ڈپریشن کا خطرے کے امکانات زیادہ سے زیادہ ہو جاتے ہیں۔ ان میں سے چند عوامل درج ذیل ہیں۔ · بد سلوکی ، برا سلوک: کسی بھی قسم کا جسمانی، جذباتی یا جنسی تشدد · بعض ادویات : کچھ ادویات جو چہرے کی کیل چھائیوں کیلیے ہوتی ہیں، اور کچھایسی ادویات جو کہ اینٹی وائرل ہیں، ان میں بھی یہ خاصیت پاِئی گئی ہے · گھریلو تنازعات، دفتری یا کام سے متعلقہ تنازعات و مسائل · کسی قریبی رشتہ دار کی موت یا کسی رشتہ کا ٹوٹ جانا · موروثی طور پر بیماری کا شکار ہونا · اہم تہوار، دن اور مواقع مثلاً عید، شادی وغیرہ پر مختلف عوامل کی بنا پر · ذاتی مسائل · شدید بیماری · تھائیرائڈ کی بیماری

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎