بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


میں نے جادوٹونے کا علاج خود کرلیا کیونک

  پیر‬‮ 2 جولائی‬‮ 2018  |  18:11

میں پیشے کے اعتبار سے چارٹرڈ اکاونٹنٹ ہوں ۔پہلے پاکستان میں دس گیارہ برس کام کیا اور پھر کویت کی ایک فرم میں جاب ملی تو یہاں چلا آیا۔میں کویت اس لئے آیا کہ میرے خاندان میں مجھ سے حسد کرنے والے بہت تھے اور وہ مجھ پر جادو کرایا کرتے تھے ۔اس حسد کی ایک وجہ شادی تھی۔میں پڑھ لکھ گیااور اچھی خاصی کمائیکرنے والا سپوت تھا اس لئے کئی عزیزچاہتے تھے کہ میں انکی جانب شادی کے ہاں کردوں جس کی وجہ سے کچھ لوگوں نے اوچھے وار بھی کیے ۔اس لئے تنگ آکر میں باہر چلایا اور

چند سال پہلے غیر خاندان میں شادی کرلی ۔میں دراصل جادو اورٹونے پر یقین نہیں رکھتا تھا لیکن شادی کے بعد جب بیمار پڑا تو علاج کے باوجود بیماریاں ختم نہ ہوئیں اور پھر جس کمپنی میں تھا اس میں بھی میرے لئے مسائل پیدا ہونے لگے تو میری بیوی نے کسی عامل سے رابطہ کرکے معلوم کیا کہ مجھ پر جادو کرایا گیا ہے ۔یہ سن کر میں پریشان ہوگیا کیونکہ اسکے اثرات نطر آنے لگے تھے۔بخدا میں اس پر کسی طور یقین نہ کرتا لیکن ایک روز خواب میں مجھے ایسے لگا جیسے کوئی خوفناک بلا میری جان نکالنے آئی ہے تو میں نے اس جانب توجہ دی ۔اس طرح کے کواب متواتر آنے لگے اور میرا راتوں کو سونا دوبھر ہوگیا ۔نیند کی گولیاں کھانے کی کوشش کرنے لگا ۔دم تعویذ کرائے لیکن مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی۔خیر اس میں دوسال لگ گئے ،کچھ افاقہ ہوا اور کچھ نہیں۔پھر ایک روز میں نے ایک اخبار میں اللہ کے اسم مبارک ”یاجبار “ کی خصوصیات اور اسکے فیوض و برکات کو پڑھا تو اس میں میں لکھا تھا کہ جو مسلمان بھی پورے یقین اور ایمان کے ساتھ باوضو ہوکر اس اسم مبارک کی روزانہ اکیالیس سو بار تسبیح کرے گا اس پر کبھی جادو ٹونہ ہوگا نہ حسد و نظر لگے گی ۔پس میں نے وضو کیا اور اسم مبارکہ یاجبار کو تہجد کے وقت پڑھنا شروع کیا اور اکیس روز کے بعد مجھے اس کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے ۔یہ مل صرف بیس منٹ کا ہے ۔میں نے اپنی نمازیں درست کیں اور باوضو رہنا شروع کردیا ۔الحمد اللہ میں اب یہ تسبیح کرتا ہوں ،اور اپنے اندر روحانی قوت پاتا ہوں ۔میں دوستوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ اسم مبارکہ یاجبار نورانی تسبیح ہے جس نے جادووغیرہ کے اندھیرے کو ختم کردیا ہے ۔آپ اپنے قارئین کو یہ بتائیں کہ عاملوں کی بجائے نورانی علم کو خود تلاش کریں اور اسکے لئے انہیں دربدر ہونے کی ضرورت نہیں ۔صرف اللہ کے پیچھے دوڑیں اور اس کے کلام اور اسم مبارک کو اپنا وسیلہ بنائیں ۔مجھے آپ کا یہ کالم بہت اچھا لگا ہے کیونکہ اس میں کوئی لالچ اور کاروبار نظر نہیں آیا۔تاہم مجھے اب مزید رہ نمائی کی ضرورت ہے ،کیا اسم مبارک یاجبار کو مستقل تسبیح بنائے رکھوں یا مزید تسبیحات شامل کرکے پڑھ سکتا ہوں ( محمد افضل ،کویت )جواب۔آپنے جس طرح حالات کا مقابلہ کیا ہے دراصل ہر مسلمان کو ایسی استقامت کی ضرورت ہوتی ہے ۔وہ دنیاوی وسائل کو ہی اپنی طاقت سمجھتا اور روحانی قوت کے لئے تردد نہیں کرتا۔لیکن ایک وقت آتا ہے جب اسکو اس قوت کی بے تحاشا ضرورت محسوس ہوتی ہے۔جو لوگ جوانی سے تسبیحات شروع کریتے ہیں اللہ کریم ان پر اپنا فضل و رحمت نازل کئے رکھتے ہیں اور وہ آفات سے بچے رہتے ہیں

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎