بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ

ہر روز شام کے وقت چند منٹ اپنی ٹانگیں اس طرح دیوار کیساتھ رکھیں،جانتے ہیں اس کا کیا زبردست فائدہ ہوگا؟

  منگل‬‮ 3 جولائی‬‮ 2018  |  13:54

اپنی ٹانگیں چند منٹ کے لئے دیوار کے ساتھ لگائیں اور بے شمار فوائد پائیں۔ویب سائٹ organicremedieshouse کے بتائے گئے طریقے کے مطابق پہلی صورت یہ ہے کہ آپ کمر کے بل لیٹیں اور کولہوں کو دیوار کے بالکل ساتھ لگا کر ٹانگیں دیوار کے ساتھ سیدھی اوپر کر لیں۔ چند منٹ تک اسی حالت میں رہیں اور پھر ٹانگیں نیچے کر لیں۔دوسری صورت یہ ہے کہ پہلے کی طرح ٹانگیں سیدھی اوپر کرنے کے بعد ان میں فاصلہ پیدا کرتے ہوئے V کی شکل میں لے آئیں۔ یہ انداز بھی صرف چند منٹ کے لئے اپنائیں اور پھر ٹانگیں

کر لیں۔ اس طرح کرنے سے مثانے اور اردگرد کے مسلز کو کھنچاؤ اور پھیلاؤ کا موقع ملتا ہے۔تیسری صورت یہ ہے کہ ٹانگیں V شکل میں پھیلانے کے بعد انہیں موڑ کر پیروں کو قریب لائیں،اس طرح کہ دونوں پیروں کے تلوے آمنے سامنے آ جائیں۔ یہ مذکورہ بالا مسلز کو سب سے زیادہ متحرک کرنے والا انداز ہے۔اب اگر فوائد کی بات کیجئے تو یہ ورزش بے حد مفید ہے۔ اسے دن کےاختتام پر کریں تو اور بھی مفید ہے۔ اس سے دوران خون بہتر ہوتا ہے اور ٹانگوں میں سوزش، کھنچاؤ اور سوجن ہو تو اس میں بھی بہتری آ جاتی ہے۔اگر آپ دن بھر بیٹھ کر کام کرتے ہیں تو یہ ورزش ضرور کرنی چاہئیے۔ اس سے پنڈلیوں کو آرام ملتا ہے اور خصوصاً کمر درد کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہے۔یہ ورزش جسم کو عمومی آرام اور سکون بھی مہیا کرتی ہے جس سے بہتر نیند آتی ہے۔ ذہن کو سکون ملتا ہے اور نظام انہضام میں بہتری آتی ہے۔ اس ورزش سے سر درد میں بھی افاقہ محسوس ہوتا ہے، خصوصاً میگرین جیسے شدید سر درد کے مریضوں کو یہ ورزش ضرور کرنی چاہئیے۔ مزید یہ کہ اس ورزش کو ذہنی پریشانی اور ڈپریشن جیسی کیفیات میں بھی مفید ہے۔یقیناً یہ ورزش آپ کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگی۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎