بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


نہ بجلی ہے نہ پانی ہے ، ووٹ مانگتے آپ کو شرم نہیں آتی؟ نوجوان نے ووٹ مانگنے کیلئے آنیوالے ن لیگی رہنما سردار اویس لغاری کی تاریخی بے عزتی کر ڈالی

  بدھ‬‮ 4 جولائی‬‮ 2018  |  17:42

نہ یہاں سکول ہے، نہ بجلی ہے ، نہ پانی ہے، ووٹ مانگتے ہوئے شرم نہیں آتی، نوجوان ووٹرز نے ووٹ مانگنے والے ن لیگ کے سابق وفاقی وزیر سردار اویس لغاری کو کھری کھری سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انتخابی سرگرمیوں کا آغاز ہوتے ہی انتخابی امیدوار اپنے اپنے حلقوں میں موجود ہیں اور ووٹرز کو قائل اور متاثر کرنے کیلئے۔مختلف سرگرمیوں میں مصروف ہیں ۔اسی دوران ووٹرز کی جانب سے کئی انتخابی امیدواروں کو کھری کھری بھی سنائی گئی ہیں اور جمال لغاری، خورشید شاہ، مراد علی شاہ، سکندر بوسن سمیت متعدد رہنما عوامی غیض و

غضب کا نشانہ بنا چکے ہیں اور اسی دوران ڈیرہ غازی خان سے خبر ہے کہ سابق صدر مملکت فاروق لغاری کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر سردار اویس لغاری جب ووٹ مانگنے کیلئے آئے تو ایک نوجوان ووٹرز نے ان کو کھری کھری سنا دی۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 191 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار اویس لغاری اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں قبائلی علاقہ بواٹہ پہنچے تو وہاں موجود نوجوانوں نے پی ٹی آئی زند ہ باد اور عمران خان زندہباد کے نعرے لگا دئیے۔جلال نامی ایک نوجوان نے اویس لغاری کو ووٹ مانگنے سے پہلے ہی کھری کھری سنا دیں۔اور کہا کہ ہمارے علاقے میں نہ سکول ہے، نہ بجلی ہے ، نہ پانی ہے،ہم پچھلے پچاس سال سے مصیبتیں جھیل رہے ہیں۔ہمارے بچے ہم سے پانی اور سکول کے بارے میں پوچھتے ہیں۔ہم آج بھی صدیوں پرانے دور جیسی زندگی گزار رہے ہیں۔آپ نے ووٹ لینے کے بعد پانچ سال تک ہمیں نہیں پوچھا۔اب پھر ووٹ مانگتے ہوئے آپ کو شرم نہیں آئی۔جس کے بعد اویس لغاری کسی بات کا جواب دئیے بغیر واپس چلے گئے۔واضح رہے کہ ووٹرز کی جانب سے جمال لغاری سے شروع ہونیوالا یہ سلسلہ کئی دیگر سیاستدانوں سے ہوتا ہوا ہے اب اویس لغاری تک جا پہنچا ہے اور یہ کب تک تھمتا ہے اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎