بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


آپریشن تھیٹر میں بلی گھس گئی،ڈاکٹرز اورسارا عملہ نکالنے میں مصروف ،جانتے ہیں بیچارے مریض کا کیا بنا؟ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

  جمعرات‬‮ 5 جولائی‬‮ 2018  |  11:25

جناح ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں بلی گھس گئی،ڈاکٹرز اور عملہ مریض کوچھو ڑ کربلی کو نکالنے میں مصروف ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔جس میں ایک طرف مریض آپریشن کا منتظر بیڈ پر لیٹا ہوا ہے تو دوسری طرف ایک بلی آپریشن تھیٹر میں لگےپنکھے پر چڑھ گئی ہے۔ڈاکٹرز سمیت سارا عملہ بلی کی جانب متوجہ ہو گیا۔ جب کہ اسپتال کا عملہ بلی کو آپریشن تھیٹر سے نکالنے کی کوشش کرتا رہا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپتال عملے کی غفلت سے سرجیکل یونٹ4 کے آپریشن تھیٹر میں آپریشن کے دوران بلی گھس

گئی۔ جس بیڈ پر مریض کو آپریشن کیلئے لٹایا گیا تھا، بلی اسی بیڈ کے بالکل اوپر لگی آپریشن والی مشینری پر اٹھکیلیاں کرتی رہی۔ڈاکٹر اور عملہ کی ساری توجہ آپریشن کے بجائے بلی کو نکالنے پر مرکوز رہی اور مریض کو اس کے حال پر چھوڑ دیا گیا۔نرسیں اور ڈاکٹر بلی کو لے کر خوش گپیاں بھی کرتے رہے۔آپریشن تھیٹر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے۔جس پر سوشل میڈیا صارفین نےشدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال میں تو ویسے بھی مریضوں کے حالات برے ہیں اور انہیں بنیادی سہولیات بھی مہیا نہیں ہیں۔ایک ایک بیڈ پر تین تین مریض لیٹے ہوتے ہیں۔جب کہ کچھ مریضوں کا علاج تو اسپتال کے فرش پر کیا جاتا ہے۔ایسے میں اگر آپریشن تھیٹر کے اندر بھی اس طرح کے حالات ہوں گے،تو پھر عوام کس پر بھروسہ کرے۔سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا حکم دیا ہے تا کہ آئندہ اس طرح کا کوئی واقعہ پیش نہ آئے۔اور مطالبہ کیا ہے کہ اسپتال میں کام کرنے والے عملے کی تربیت بھی کی جائے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎