بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ

اگر میں اپنے بھائی کے خلاف بغاوت کر دیتا تو میرے اور میرے ساتھیوں کے ساتھ کیا ہوتا؟ عام انتخابات میں ن لیگ کو کتنی سیٹیں ملیں گی؟ شہباز شریف نے ناشتے کی میز پر حامد میر کو کیا بتایا؟ حیرت انگیز انکشافات

  جمعرات‬‮ 5 جولائی‬‮ 2018  |  21:23

معروف کالم نویس حامد میر نے اپنے کالم 25 جولائی کے بعد کیا ہو گا میں لکھا کہ بزرگوں نے سچ کہا ہے کہ بڑا بول بہت سوچ سمجھ کر بولنا چاہئے۔ شہباز شریف سے اس معاملے میں کچھ بیاحتیاطی ہوگئی۔ انہوں نے کراچی میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح انہوں نے لاہور کو پیرس بنادیا وہ کراچی کو بھی پیرس بنا دیں گے۔ ان کے اس دعوے کی گونج ابھی ختم نہ ہوئی تھی کہ ایک طوفانی بارش نے لاہور کو ایسا تالاب بنا ڈالا جس میں کشتیاں تیر رہی تھیں۔شہباز شریف نے

کے بعد سامنے آنے والی بدانتظامی کی ذمہ داری نگران حکومت پر ڈال دی حالانکہ شہر کا بلدیاتی نظام بدستور مسلم لیگ(ن) کے پاس ہے۔ بارش کے پانی کو دریائے راوی کے سپرد کرنا کوئی مشکل نہ تھا لیکن شہباز شریف پچھلے دس سال میں نکاسی آب کا کوئی موثر نظام نہ بنا سکے اور ایک بارش نے ان کے اس بیانیے کو توڑ پھوڑ دیا جو انہوں نے اپنے بڑے بھائی نواز شریف کے بیانیے کے ساتھ ہی کھڑا کردیا تھا۔نواز شریف کا بیانیہ تھا’’روک سکو تو روک لو‘‘۔ اس بیانیے میں بھی جارحیت اور طاقت کا گھمنڈ تھا۔ شہباز شریف نے ڈیویلپمنٹ کا نعرہ لگایا۔ نواز شریف کا بیانیہ ان کے ووٹر کے لئے اہم تھا،شہباز شریف کا بیانیہ ان اہم لوگوں نے سر آنکھوں پر بٹھایا جن کو عوام ووٹ دیتے ہیں۔ یہ دونوں بیانیے ساتھ ساتھ چل رہے تھے اور اسی لئے بارش سے پہلے رائے عامہ کے جائزوں میں مجموعی طور پر مسلم لیگ(ن) آگے تھی لیکن بارش کے بعد ان جائزوں کی زیادہ اہمیت نہیں رہ گئی۔ بارش سے ایک دن قبل اس ناچیز کو لاہور میں شہباز شریف کے ساتھ ناشتے کی میز پر تفصیلی گفتگو کا موقع ملا۔ وہ بڑے مطمئن دکھائی دے رہے تھے۔ ان کا خیال تھا کہ مسلم لیگ(ن) آسانی کے ساتھ کم از کم سو نشستیں قومی اسمبلی میں حاصل کرلے گی اور اتحادیوں کے ساتھ مل کرحکومت بھی بنالے گی لیکناگر مسلم لیگ(ن) کو زور زبردستی سے روکنے کی کوشش کی گئی تو ایک بحران پیدا ہوجائیگا۔ شہباز شریف نےمحتاط لہجے میں کہا کہ اگر میں اپنے بھائی کے خلاف بغاوت کردیتا اور داراشکوہ بن جاتا تو مجھے اور میرے بہت سے ساتھیوں کو انکوائریاں نہ بھگتنی پڑتیں لیکن میں نے نواز شریف کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے سے انکار کیا اور سنگین نتائج بھگتنے کے لئے تیار ہوں۔ اس گفتگو کے دوران شہباز شریف نے پوری تفصیل سے بتایا کہان کی درخواست پر نواز شریف نے چودھری نثار علی خان کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے پر آمادگی ظاہر کردی تھی جس دن اس فیصلے کااعلان ہونا تھا اس سے ایک رات قبل چودھری نثار علی خان کے حوالے سے بعض ٹی وی چینلز پر ایک بیان نشر ہوا جس میں نواز شریف پر تنقید کی گئی تھی۔اگلے روز نواز شریف نے اخبار شہباز شریف کے سامنے رکھ دیا جس میں چودھری نثار کا بیان موجود تھا۔ دوسری طرف چودھری صاحب کہہ رہے تھے کہانہوں نے یہ بیان جاری نہیں کیا اور اس کی تردید کردی تھی۔ اس سلسلے میں ایک ٹی وی چینل کے ڈائریکٹر نیوز سے تصدیق بھی کی گئی کہ چودھری نثار نے تردید کی تھی یا نہیں لیکن غلط فہمی دور نہ ہوئی اور ٹکٹ جاری نہ ہوسکا۔ شہباز شریف نے اپنے بعض ساتھیوں کی طرف سے پارٹی ٹکٹ واپس کرکے ’’جیپ‘‘ پر سوار ہونے کے واقعات پر زیادہ بات نہیں کی۔ وہ اقتدار کے حصول سے زیادہ تاریخ میں اپنے مقام کے بارے میں زیادہ سنجیدہ نظر آئےاورمجھے محسوس ہوا کہ انہیں زیادہ دبایا گیا تو پھر وہ بھی آستینیں چڑھا لیں گے اور جیل جانے سے بھی نہ گھبرائیں گے۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کے خلاف فیصلے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے مسلم لیگ(ن) کمزور نہیں مضبوط ہوگی لیکن اس ملاقات کے اگلے ہی روز جو بارش ہوئی اسے دیکھ کر میں یہ کہنے پر مجبور ہوں کہ مسلم لیگ(ن) کے لئے اصل خطرہ ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ نہیں بلکہ وہ بدانتظامی ہے جو بارش کے بعد سامنے آئی۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎