بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


برطانوی ادارے کی پاکستانی برآمد کنندگان کو ری فنانس کی پیشکش،چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کو فائدہ ہوگا،تفصیلات جاری

  پیر‬‮ 9 جولائی‬‮ 2018  |  22:15

برطانوی ادارے پرائماڈالر نے پاکستانی برآمدکنندگان کو آسان شرائط پر ایکسپورٹ ری فنانس کی سہولت فراہم کرنے کی پیشکش کردی ہے ۔برطانوی ادارے کی جانب سے چھوٹے ودرمیانے درجے کے ان برآمدکنندگان کی فہرست مرتب کی جا رہی ہے جو اسٹیٹ بینک اور تجارتی بینکوں کی سخت اور پیچیدہ شرائط کی وجہ سے ایکسپورٹ ری فنانس کی سہولت سے محروم ہیں۔برطانوی ادارے کے سی ای او گائے ویلینز نے ٹاول مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے دفتر میں برآمدکنندگان کے اجلاس میں بتایا کہ ان کا ادارہ پاکستان کے چھوٹے ودرمیانے درجے کے برآمدکنندگان کی فہرست مرتب کرنے کے بعد ان کے

بیرونی خریداروں کی ساکھ کا جائزہ لے گا اور پھر بیرونی خریدارکی برآمدات کی حدکاتعین کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ برطانوی ادارے کی جانب سے مرتب کردہ ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل سمیت دیگر تمام شعبوں کے چھوٹے ودرمیانے درجے کے برآمدکنندگان کی فہرست اوران کے بیرونی خریداروں کی درآمدی حد کے مطابق برآمدی کنسائمنٹس کی انوائس ویلیو کا93 فیصد ایکسپورٹ ری فنانس فراہم کیا جائے گا تاہم یہ سہولت امریکی ڈالر، یورواور برطانوی پانڈ میں فراہم کی جائے گی جبکہ برطانوی ادارہ برآمدکنندگان کو ایکسپورٹ ری فنانس کی سہولت فراہم کرنے کے عوض 0.5 تا 3 فیصد چارجز وصول کرے گا جس میں برآمدی کنسائمنٹس کی انشورنس کوریج کی سہولت بھی میسر کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے علاوہ بنگلہ دیش میں بھی برطانوی ادارہ کامیابی کے ساتھ ایکسپورٹ ری فنانس کی سہولت فراہم کررہا ہے ، برطانوی ادارے سے ری فنانس کی سہولت حاصل کرنے والے پاکستان کے چھوٹے ودرمیانے درجے کے برآمدکنندگان کااگر کوئی غیرملکی خریدار دیوالیہ ہوجائے تو ان کا سرمایہ محفوظ ہوگا۔ٹی ایم اے کے چیئرمین خالد اقبال نے بتایا کہ برطانوی ادارے کی پاکستان میں ایکسپورٹ ری فنانس کی سہولت کی فراہمی خوش آئند امر ہے کیونکہ تجارتی بینکوں اور اسٹیٹ بینک کی سخت اور پیچیدہ شرائط کی وجہ سے چھوٹے ودرمیانے درجے کے برآمدکنندگان اس سہولت سے محروم ہیں اور مالیاتی مسائل سے بھی دوچار رہتے ہیں جبکہ بیرونی ممالک میں برآمدکنندگان کے سرمائے کے عدم تحفظ کی وجہ سے چھوٹے و درمیانے درجے کے برآمدکنندگان پاکستان کی برآمدات میں اضافے کے لیے اپنا مطلوبہ حصہ فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎