بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ

پاکستان خلائی میدان میں مزید دو قدم آگے،مکمل طورپر پاکستان میں تیار کئے جانیوالے2سیٹلائٹس لانچ کردیئے، ان سیٹلائٹس کی کیا خصوصیات ہیں؟تفصیلات منظر عام پر

  پیر‬‮ 9 جولائی‬‮ 2018  |  22:16

پاکستان نے جی پی ایس اور جی آئی ایس سے مزین اپنے دو سیٹلائٹس لانچ کر دئیے۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق سیٹلائٹ پی ایس ایس آر 1 اور پاک ٹیس اے 1 صبح 8 بجکر57منٹ پر چین سے لانچ کیے گئے، جنہیں مکمل طور پر پاکستان میں ہی تیار کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیٹلائٹس کی تیاری سے پاکستان کا کمرشل انحصار انتہائی کم ہو جائیگا اور ڈیٹا کلیکشن، پلاننگ، ریسورس مینجمنٹ اور معیارِ زندگی بہتر ہوگا۔دفتر خارجہ کے مطابق سیٹلائٹس لانچنگ سے پانی کے بحران، سیلاب اور قحط

چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ان سیٹلائٹس کی مدد سے بارش کے پانی کی مقدار کو جانچنے اور اسٹوریج کی پلاننگ میں مدد ملے گی۔دوسری جانب پاکستان میں جنگلات کی صورتحال اور پلاننگ میں بھی یہ سیٹلائٹس مددگار ثابت ہوں گے۔‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎