بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ

اجمیر شریف کے گدی نشین کی بھی پاکستان کے الیکشن میں دبنگ انٹری جانتے ہیں کس سیاسی جماعت کی حمایت کا اعلان کردیا؟

  منگل‬‮ 10 جولائی‬‮ 2018  |  16:42

مسلم لیگ ن کے رہنما وسابق صوبائی وزیر قانون پنجاب امیدوار این اے 106اور پی پی 113 ر انا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ میں مکمل ختم نبوت پر یقین رکھتا ہوں اور میرے ایمان کا حصہ ہے کہ حضرت محمدﷺ اللہ کے آخری نبی ہیں جو اس کو نہیں مانتا وہ دائر اسلام سے خارج ہے جبکہ جولوگو ں اس کی آڑ میں عوام کو گمراہ اور سیاست کررہے ہیں۔ انہیں دنیا اور آخرت میں حساب دینا ہوگا۔میں ایک سیاسی کارکن ہو ں اور جمہوریت کیلئے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں مخالف ایک لوٹا کھڑا ہے جس نے

دور میں پارٹی تبدیلی کی ہے لیکن اب عوام لوٹوں کو ووٹ نہیں دے گی، قاسم سیالوی نے خود کہا کہ ہمیں ایجنسیا ں استعمال کررہی تھیں اور آج وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا رہا ہے ، آج سے پانچ سال پہلے اس ملک کا بڑا مسئلہ دہشتگردی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ تھا ،میاں محمد نواز شریف کو ملک سے اندھیرے دور کرنے‘ دہشت گردی ختم کرنے‘ معیشت کو بہتر کرنے اور سب سے بڑھ کر سی پیک لانے کی سزا دی جارہی ہے، 13جولائی کو میاں نواز شریف اور مریم نواز کا شانداراستقبال ہو گا ،مسلم لیگ ن نے عوام کی خدمت کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 106میں ایک عوامی جلسہ عام میں خطاب کرتے ہوئے کیا ،علاوہ ازیں اجمیر شریف کے گدی نشین حاجی غلام محمد چشتیہ صابریہ نے اپنے ہزاروں مریدین کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے رہنما وسابق صوبائی وزیر ر انا ثناء اللہ خاں کی مکمل حمایت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔اجمیر شریف کے گدی نشین حاجی غلام محمد چشتیہ صابریہ نے کہا کہ ہماری شوریٰ ن لیگ کاساتھ دینے کافیصلہ کرچکی ہے اور عام انتخابات میں ہم لیگی امیدواروں کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔اس بات کا فیصلہ سمن آباددکن پارک میں منعقدہ تقریب میں کیا گیا ۔مسلم لیگی رہنما رانا احمد شہریار،میاں محمد جمشید ،سلطان اعوان،میاں اعظم،حمزہ چوہدری ،میاں وسیم،شہزاد چوہدری،رانا ماجد اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔رانا احمد شہریار نے حمایت پر حاجی غلام محمد کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا استقبال ہمارا جمہوری حق ہے اور پور ی مسلم لیگ (ن))نوازشریف کا بھرپوراورپرامن استقبال کرے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں 70سال میں اتنی ترقی نہیں ہوئی جتنی گزشتہ 5سال میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے کی۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎