بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


نواز شریف میں ہمت ہے تو اپنے دونوں بیٹوں اور اسحاق ڈار کو ساتھ لیکر وطن واپس آ ئیں،سابق وزیر اعظم کو چیلنج کردیا گیا

  منگل‬‮ 10 جولائی‬‮ 2018  |  16:48

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمت ہے تو اپنے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز اور اسحاق ڈار کو ساتھ لے کر وطن واپس آؤ۔ شریف خاندان کے پاس پٹیشن دائر کرنے کیلئے صرف 10دن کا وقت ہے وہ عوام کیلئے نہیں بلکہ اپنے آپ کو بچانے کیلئے واپس آرہے ہیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز عوام کی خاطر واپس نہیں آرہے بلکہ پٹیشن دائر کرنے کیلئے ان

کے پاس صرف دس دن کا وقت ہے اگر یہ پٹیشن دائر نہیں کریں گے تو ان کی سزا کی رعایت ختم ہوجائے گی یہ عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں کہ ہم ووٹ کے عزت اور تقدس کی خاطر واپس آرہے ہیں یہ جھوٹے مکار اور دغاباز ہے یہ اللہ کی گرفت میں ہے یہ ہمارے لیے نہیں بلکہ اپنی ذات کیلئے واپس آرہے ہیں انہوں نے کہا کیپٹن (ر) صفدر کی سزا سال بھر کی ہے اس ملک میں جو کچھ کیپٹن (ر) صفدر نےراولپنڈی میں ہم چاہتے تو ان کے خلاف پرچہ دے سکتے تھے مگر ہم ان کی طرح گھٹیا نہیں ہے کیپٹن (ر)صفدر کی ریلی لال حویلی کی طرف لے کے آنے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوا ۔راولپنڈی کی غیرت مند عوام کا ووٹ خریدا نہیں جاسکتا ۔ الیکشن کے آخری72گھنٹے میں عوام میں رہوں گا ۔ میرا مقابلہ NA.60سے ایفیڈرین فروش اور NA.62سے شہر کے قبضہ مافیا سے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اصل صورتحال جمعہ کو سامنے آئے گی کہ نواز شریف کے آنے سے کیا ہوتا ہے اور کیا نہیں۔ یہ چاہتے ہیں لاہور میں ان کی کمپنی کی مشہوری ہو اور جو ان کے ساتھ مال کھاتے رہے ہیں ان کو بھی آزمایا جائے مگر ایسا کچھ نظر نہیں آرہا کہ لوگ ان چوروں اور لیٹروں کیلئے گھر سے نکلیں گے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎