بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ

ترک صدر طیب اردوان نے صدر کا حلف اٹھاتے ہی دھماکہ خیز اعلان کر دیا، پورا ملکی نظام ہی تبدیل کر دیا

  بدھ‬‮ 11 جولائی‬‮ 2018  |  11:12

رجب طیب اردوان نے تیسری مدت صدارت کیلئے عہدے کا حلف اٹھا لیا جس کے ساتھ ہی ترکی میں وزیراعظم کا عہدہ ختم کرکے صدارتی نظام نافذ ہوگیا ٗجسے اپوزیشن کی جانب سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔یاد رہے کہ 24 جون کو ترکی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں ترک صدر رجب طیب اردوان اور ان کی جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی نے کامیابی حاصل کی تھی۔عہدہ صدارت کا حلف اٹھاتے ہی طیب اردوان نےنئے نظام کے تحت پہلی کابینہ کا اعلان کرتے ہوئے اپنے داماد بیرات البیراک کو وزیر

و مالی امور مقرر کر دیا۔40 سالہ نئے وزیر خزانہ اردوان کی سب سے بڑی بیٹی کے شوہر ہیں جو اس سے قبل وزیر توانائی بھی رہ چکے ہیں ٗصدر طیباردوان کے دست راست اور ایمر جنسی ایجنسیز کے سابق سربراہ فواد اوکتائے کو نائب صدر مقرر کیا گیا جبکہ آرمی چیف جنرل حلوصی آقار کو وزیر دفاع کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔مولود چاوش اوگلو نئی کابینہ میں بدستور وزیر خارجہ رہیں گے ۔