بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ

آصف زرداری کی آج ایف آئی اے میں طلبی لیکن سابق صدر کو انکے وکلا نے ایسا مشورہ دیدیا کہ سب حیران رہ گئے،منی لانڈرنگ کیس میں کیا ہونے جارہا ہے؟

  بدھ‬‮ 11 جولائی‬‮ 2018  |  11:14

سابق صدر آصف زرداری نے ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق سینئروکلانے آصف زرداری کو آج ایف آئی اے میں پیش نہ ہونے کامشورہ دیا جس پر ایف آئی اے میں آصف زرداری کی قانونی ٹیم پیش ہوگی۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اپنے قریبی ساتھی حسین لوائی کی گرفتاری کے بعد شکنجے میں آ چکے ہیں۔2 روز قبل ایف آئی اے نے حسین لوائی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا۔مقدمے کے متن کے مطابق آصف زرداری اور فریال تالپورکی کمپنی بھی منی لانڈرنگ سے فائدہ اٹھانے والوں میں شامل ہے، زرداری

نے ڈیڑھ کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کی رقم وصول کی۔مقدمے میں اومنی گروپ کے مالک انور مجید کی کمپنیوں کا بھی ذکر ہے۔منی لانڈرنگ سے فائدہ اٹھانے والوں میں نزلی مجید، نمرہ مجید، عبدالغنی مجید شامل ہیں۔ابتدائی طور پر 10 ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے، جس میں چئیرمین سمٹ بینک نصیر عبداللہ لوتھا، عبدالغنی مجید، اسلم مسعود، محمد عارف خان، نورین سلطان، کرن امان، عدیل شاہ راشدی، طحہ رضا نامزد ملزمان ہیں۔منی لانڈرنگ سے فائدہ اٹھانے والی کمپنیوں اور افراد کو سمنجاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی گئی ہے۔اس حوالے سے سابق صدر آصف زرداری کو آج ایف آئی اے نے طلب کیا ہوا ہے تاہم سابق صدر آصف زرداری نے ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ وہ سابق صدر کو گرفتار نہیں کریں گے اور ان کی جانب سے بھیجے جانے والے جوابات کا جائزہ لیں گے۔انکا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور اگر ذاتی طور پر حاضر نہیں ہوتے تو بھی انکو مجبور نہیں کیا جائے گا جبکہ اطمینان بخش جواب نہ ملنے پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ایف آئی حکام کا کہنا تھا کہ مشتبہ اکاونٹس کی تحقیقات کا کام 2015 سے جاری تھا۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎