بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ

داڑھیوں ، حجاب اور اذان پر پابندی لگانے والے ملک نے مسلمانوں کو مکمل مذہبی آزادی دینے کا اعلان کر دیا

  بدھ‬‮ 11 جولائی‬‮ 2018  |  11:25

فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں نے مسلمانوں کو مکمل مذہبی آزادی دینے کا اعلان کر دیا، 'اسلام اور جمہوریہ فرانس کے درمیان پیچیدگی کا کوئی سبب ہرگز نہیں ہے'۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں نے سوموار کے روز پارلیمنٹ سے خطاب میں اسلام کے حوالے سے ایک پراسرار بیان دیا جس پر سیاسی حلقوں میں ملے جلے تبصرے جاری ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ ملک میں مسلمانوں مذہبی آزادی کے لئے قانون سازی کریں گے۔فرانسیسی صدر نے مغربی پیرس میں 'فرسائی' کے مقام پر پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ 'اسلام اور

کے درمیان پیچیدگی کا کوئی سبب ہرگز نہیں ہے'۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ خزاں کے پارلیمانی سیزن میں فرانس میں مسلمانوں کے امور کو مزید سہل بنانے کے لیے نئے قواعد وضع کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم مسلمانوں کو اپنے ملک میں اپنے مذہب کے مطابق زندگیاں بسرکرنے کے لیے مزید سہولیات مہیا کریں گے اور انہیں ہرممکن آزادی فراہم کریں گے تاکہ وہ اپنے مذہبی امور کو کسی رکاوٹ کے بغیر ادا کرسکیں۔