بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ

جب عورت کا ہاتھ مردہ سے چپک گیا

  بدھ‬‮ 11 جولائی‬‮ 2018  |  11:44

مدینہ میں ایک حمام تھا۔جس میں مردہ عورتوں کو نہلایاجاتاتھااوران کی تجہیزوتکفین کی جاتی تھی۔ ایک مرتبہ اس میں ایک خاتون جس کاانتقال ہوچکا تھا۔نہلانے کیلئے لایاگیا۔اس کو غسل دیاجارہا تھا۔ کہ ایک عورت نے اس مردہ خاتون کو برابھلاکہتے ہوئے اس کے کمر سے نیچے ایک تھپڑ ماڑا۔لیکن اس برابھلاکہنے والی عورت کاہاتھ جہاں اس نے ماراتھاچپک گیا۔عورتوں نے بہت کوشش اورتدبیر کی لیکن ہاتھ الگ نہیں ہوا۔ بات پورے شہر میں پھیل گئی۔ مردہ کودفن بھی کرناضروری ہے۔اس کے لواحقین الگ پریشان ہوں گے۔ معاملہ شہر کے والی اورحاکم تک پہنچ گیا۔ انہوں نے فقہاء سے مشورہ کیا۔بعض

رائے دی کہ اس زندہ عورت کا ہاتھ کاٹ کر الگ کیاجائے۔کچھ کی رائے یہ بنی کہ مردہ عورت کے جس حصہ سے اس زندہ خاتون کاہاتھ چپکاہے۔اتنے حصہ کو کاٹ لیاجائے۔کچھ کا کہناتھاکہ مردہ کی بے عزتی نہیں کی جاسکتی۔ ایک فقہیہ کے سامنے پورامعاملہ پیش کیاگیا۔توانہوں نے سن کر فرمایانہ زندہ خاتون کاہاتھ کاٹاجائے اورنہ مردہ عورت کے جسم کاکوئی حصہ الگ کیاجائے۔میری سمجھ میں یہ بات آتی ہے کہ مردہ عورت پر اس زندہ خاتون نے جو الزام لگایاہے وہ اس کا بدلہ اورقصاص طلب کررہی ہے لہذاس الزام لگانے والی عورت کو شرعی حد سے گزاراجائے۔چنانچہ شرعی حد جوتمہت لگانے کی ہے یعنی اسی کوڑے۔کوڑے مارنے شروع کئے گئے۔ایک دو،دس بیس، پچاس، ساٹھ ستر بلکہ اناسی کوڑوں تک اس زندہ خاتون کا ہاتھ مردہ عورت کے جسم کے کمر کے نچلے حصہ سے چپکارہا۔ جوں ہی آخری کوڑاماراگیا۔اس کا ہاتھ مردہ عورت کے جسم سے الگ ہوگیا۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎