بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ

ہارون بلور کی شہادت،آرمی چیف کا شدید ردعمل سامنے آگیا،بڑا اعلان کردیا

  بدھ‬‮ 11 جولائی‬‮ 2018  |  13:05

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اے این پی کے جلسے میں خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہارون بلوراور معصوم شہریوں پر گھناؤنا دہشت گرد حملہ قابل مذمت ہے،ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہم رکنے والے نہیں، دشمن قوتوں کو شکست دیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اے این پی کے کارکنوں اور بلور خاندان سے اظہار تعزیت بھی کیا ۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والی قوتوں سے لڑ رہے ہیں ،ہم ان قوتوں سے لڑ رہے

جن کو پرامن پاکستان برداشت نہیں،مسلح افواج خوفزدہ نہیں ہوگی اور دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ لڑتے رہیں گے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی کے خلا ف جنگ لڑ رہے ہیں اور پاک فوج پر امن اور مستحکم پاکستان کے لئے کوشاں ہیں،ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہم رکنے والے نہیں، دشمن قوتوں کو شکست دیں گے۔