بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


عمران خان کے خلاف ریحام خان کی کتاب کے بارے میں شہید ہارون بلور نے کچھ دن پہلے کیا کہا تھا؟ وہ ریحام خان کے خلاف کیا کچھ کہتے رہے؟ حیرت انگیز انکشافات

  بدھ‬‮ 11 جولائی‬‮ 2018  |  20:26

گزشتہ روز کارنر میٹنگ کے دوران خود کش دھماکے میں شہید ہونے والے اے این پی کے رہنما ہارون بلور کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ان کا ریحام کی کتاب کے حوالے سے بیان ہے، اپنے ویڈیو پیغام میں شہید ہارون بلور نے کہا کہ تھا کہ میں نے ریحام خان کی کتاب نہ دیکھی ہے اور نہ ہی پڑھی ہے لیکن جو باتیں میڈیا کے ذریعے سننے میں آ رہی ہیں کہ اس کتاب میں یہ کچھ ہے، اگر واقعی اس کتاب میں ریحام خان نے ایسا کچھ لکھا ہےتو میں بھرپور الفاظ میں

اس کی مذمت کرتا ہوں اور اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص یا کسی بھی عورت کو یہ اختیار حاصل نہیں ہے کہ وہ کسی پاکستانی، کسی سیاسی رہنما یا سیاسی ورکر کے خلاف ایسی باتیں کرے، ہارون بلور نے کہا کہ ریحام خان نے جو باتیں وسیم اکرم اور عمران خان کے بارے میں کہیں ہیں میں ان کی مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ریحام خان نے ابھی تک کتاب نہیں چھاپی تو مجھے امید ہے کہ وہ ایسی باتیں کتاب سے نکال دیں گی، انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی حق نہیں پہنچتا کہ کسی کی ذاتی زندگی پر تنقید کرے، ہارون بلور نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ریحام خان کو یہ باتیں اس وقت کرنا چاہیے تھیں جب وہ عمران خان کے نکاحمیں تھیں، طلاق کے بعد ریحام خان کو ایسی باتیں نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک سیاسی پارٹی کے لیڈر ہیں، ہم ان کا احترام کرتے ہیں اور میرے لیے ہر سیاسی لیڈر اور ہر پاکستانی شہری قابل احترام ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو میں ان کا ریحام کی کتاب کے حوالے سے بیان ہے، اپنے ویڈیو پیغام میں شہید ہارون بلور نے کہا کہ تھا کہ میں نے ریحام خان کی کتاب نہ دیکھی ہے اور نہ ہی پڑھی ہے لیکن جو باتیں میڈیا کے ذریعے سننے میں آ رہی ہیں کہ اس کتاب میں یہ کچھ ہے، اگر واقعی اس کتاب میں ریحام خان نے ایسا کچھ لکھا ہے تو میں بھرپور الفاظ میں اس کی مذمت کرتا ہوں اور اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص یا کسی بھی عورت کو یہ اختیار حاصل نہیں ہے کہ وہ کسی پاکستانی، کسی سیاسی رہنما یا سیاسی ورکر کے خلاف ایسی باتیں کرے

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎