بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


کیپٹن (ر) صفدر کی بیٹی مہر النساء اپنے شوہر کے ہمراہ اڈیالہ جیل پہنچ گئیں!!

  جمعرات‬‮ 12 جولائی‬‮ 2018  |  16:52

کیپٹن (ر) صفدر کی بیٹی اور داماد اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کیپٹن (ر) کی بیٹی مہر النسا اور داماد راحیل منیر اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔کیپٹن (ر) صفدر کی بیٹی مہر النسا اور داماد را حیل منیر کیپٹن (ر) صفدر سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آئے ہیں۔۔جیل زرائع کے مطابق مہر النسااپنے والد کے لیے کھانے پینے کی چیزیں اور کپڑے بھی لائی ہیں۔ یاد رہے احتساب عدالت سےسزا ملنے کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر روپوش ہو گئے تھے۔دو دن تک کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی کوئی خبر نہیں تھی،نیب کی ٹیم کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کے

لیے چھاپے بھی مار رہی تھی جب کہ نیب کی ٹیم کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کے لیے ایپٹ آباد اور مانسہرہ بھی گئی تھی۔لیکن کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے راولپنڈی میں پاکستان مسلم لیگ ن کی ریلی میں نمودار ہو کر اچانک سب کو حیران کر دیا تھا،جس کے بعد کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید کیپٹن (ر) صفدر نے جیل انتظامیہ سے ملاقاتوں سے متعلق  دریافت کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا میری ملاقاتیں آئیں؟ جیل ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر نے جیل انتطامیہ سے سوال کیا کہ میری ملاقاتیں کب شروع ہوں گی؟ جیل انتظامیہ نے انہیں آگاہ کیا کہ نیب قیدیوں کی ہفتہ میں صرف ایک دن جمعہ کو ملاقاتیں ہوں گی۔ تاہم اب کیپٹن (ر) صفدر سے ملاقات کے لیے ان کی بیٹی مہر النسا اڈیالہ جیل آئی ہیں۔اور مہر النسا کے ہمراہ ان کے شوہر راحیل منیر بھی ہیں۔۔جیل زرائع کے مطابق مہر النسا اپنے والد کے لیے کھانے پینے کی چیزیں اور کپڑے بھی لائی ہیں۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎