بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ

’’جیسی کرنی ویسی بھرنی‘‘ ایف سیون ،ای الیون میں جائیدادیں،ڈیڑھ کروڑ رشوت،عدلیہ اور فوج کیخلاف پراپیگنڈہ ،مریم اورنگزیب کیخلاف تحقیقات کا آغاز،سنسنی خیز انکشافات

  جمعرات‬‮ 12 جولائی‬‮ 2018  |  17:50

سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کیخلاف چیئرمین نیب کو درخواست دے دی گئی ۔ درخواست میں اختیارات کے غلط استعمال ، اسلام آباد کے مہنگے سیکٹر ایف سیون اور ای الیون میں جائیدادیں بنانے ، مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا ارکان کو پی ٹی وی میں بھرتی کرانے اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ تقریب کی مد میں ڈیڑھ کروڑ روپے رشوت لینے جیسے سنگین الزامات عائد کئے گئے ہیں ۔ جبکہ بدانتظامی کے باعث پی ٹی وی کے 350ملازمین کے ریٹائرمنٹ فوائد سے محرومی کا ذمہ دار بھی مریم اورنگزیب کوقرار دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سابق

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور مالی بدعنوانی کے الزامات پر مبنی درخواست چیئرمین نیب کو دائر کردی گئی ہے جس پر نیب نے تحقیقات کا آغاز بھی کردیا ہے ۔ درخواست میں مریم اورنگزیب کیخلاف مالی بدعنوانی کے سنگین الزامات عائد کئے گئے ہیں جن میں اختیارات کا غلط استعمال ، اسلام آباد کے پوش علاقوں ایف سیون اور ای الیون میں حکومت کے آخری ایام میں جائیدادیں خریدنے ، سرکاری رہائش گاہ پر بجٹ سے زیادہ چالیں لاکھ روپے خرچ کرنے اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ تقریب کی مد میں ڈیڑھ کروڑ روپے رشوت لینے کے الزامات لگائے گئے ہیںاس کے علاوہ پی ٹی وی میں مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا ٹیم کے سرگرم کارکن عمار مسعود سمیت بڑی تعداد میں کارکنوں کو بھرتی کروانے ، مسلم لیگ (ن) کے خصوصی نغموں کے لئے سرکاری ٹی وی کے وسائل استعمال کرنے ، مریم نوازکی زبانی ہدایت پر اشتہارات کے اجرا اور میڈیا انڈسٹری میں موجود چالیس سے زائد افراد کو عدلیہ اور فوج کیخلاف پروپیگنڈا کرنے کیلئے سرکاری خزانے سے تنخواہیں ادا کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے جبکہ اکیس کے قریب نواز لیگی کارکنان کو پیمرا میں بھرتی کروانے کی کوشش بھی کی گئی لیکن پیمرا حکام نے فہرست کو مسترد کرکے واپس بھیج دیا تھا ۔ واضح رہے کہ پی ٹی وی میں ہونے والی بے ضابطگیوں کی بدولت فنڈز کی کمی سے پی ٹی وی کو 350ملازمین ریٹائرمنٹ کے فوائد سے محروم رہ گئے تھے نیب نے ان تمام الزامات پر مبنی درخواست وصول کرکے چھان بین شروع کردی ہے ۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎