بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ

عمران خان مکمل طور پر ڈوب گئے، کتاب میں جو سنگین الزامات لگائے گئے ہیں ان کو ثابت کیسے کرنا ہے؟ ثبوت کہاں ہیں؟ ریحام خان نے بجلیاں گرا دیں

  جمعرات‬‮ 12 جولائی‬‮ 2018  |  23:27

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آ گئی ہے جو کہ آن لائن پڑھی جا سکتی ہے، اپنی کتاب کے حوالے سے ایک نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں اپنی کتاب میں لکھے گئے واقعات کی سچائی سے متعلق مکمل طور پر مطمئن ہوں اور اللہ کو جواب دہ ہوں جبکہ ان سب باتوں کے شواہد میرے پاس موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کتاب میں میں نے وہی باتیں لکھی ہیں جن کے شواہد میرے پاس ہیں، ریحام خان نے

کہ میں عدالت جا کر کہہ سکتی ہوں کہ میں نے سچ لکھا ہے اور یہ بات میں انتہائی ذمہ داری سے کہہ رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کے لوگ اور جو لوگ ٹی وی پر بیٹھ کر باتیں کر رہے ہیں وہ سب یہ جانتے ہیں کہ یہ باتیں ٹھیک ہیں۔ ریحام خان نے انٹرویو میں عمران خان کے نشے کے حوالے سے کہا کہ میں نے جو کچھ لکھا ہے وہ انتہائی کم لکھا ہے اس میں کچھ باتیں کھل کر نہیں لکھیں کیونکہ بچوں نے بھی یہ کتاب پڑھنی ہے، ریحام نے کہا کہ یہ باتیں ہمارے معاشرے کا حصہ مگر ہم لوگ ان باتوں پر پردہڈالتے ہیں، ریحام خان نے کہاکہ میں نے جو کچھ لکھا ہے وہ سین کے مطابق ہوبہو ہیں، ریحام خان نے کہا کہ میں اللہ حاضر و ناظر جان کر کہتی ہوں کہ یہ کتاب میاں شہباز شریف، مریم نواز اور حنیف عباسی سمیت کسی نے نہیں پڑھی اور نہ میں نے کسی کے ساتھ اس کتاب کے مسودہ پر بات کی ہے۔ جب ریحام خان سے بلیک بیری سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ کیا آپ یہ چاہتے ہیں کہ میرے ساتھ بھی قندیل بلوچ والا سلوک ہو، ریحام خان نے کہا کہ بلیک بیری چوری والا کوئی قصہ نہیں ہے لیکن میں نے جو باتیں بھی اس کتاب میں کی ہیں ان کے شواہد بھی میرے پاس موجود ہیں۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎