بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


رمضان میں تراویح کے دوران اور محرم کے پہلے دس دن بھی عمران خان شام سات بجے بنی گالا کے دروازے بند کروا کر رات 2 بجے تک کیا شرمناک کام کرتے تھے؟ ریحام خان نے ناقابل یقین الزام عائد کر دیا

  جمعرات‬‮ 12 جولائی‬‮ 2018  |  23:47

ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آ چکی ہے جو کہ آن لائن پڑھی جا سکتی ہے، عمران خان کے بارے میں انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے ہیں اور انتہائی گھٹیا الزامات لگائے گئے ہیں، اپنی کتاب میں ریحام خان نے لکھا کہ عمران خان شام سات بجے سے دو بجے تک بنی گالہ میں داخلہ بند کرکے اونچی آواز میں گانے سنتے تھے۔ریحام خان لکھتی ہیں کہ میں بچپن سے ہی گانے سنتی آ رہی ہوں میں اس طرح کی والدہ نہیں ہوں کہاپنے بچوں کو میوزک کی آواز کم کرنے کے لیے کہوں لیکن شام کے

وقت عمران خان جتنی اونچی آواز میں گانے سنتے تھے اس پر غصہ آتا تھا۔ وہ لکھتی ہیں کہ شروع میں مجھے ایسا لگا کہ عمران خان اونچی آواز میں اس لیے گانے سنتے ہیں کہ وہ ہماری ذاتی گفتگو کو تحفظ دیتے ہیں یا پھر شادی کے پہلے پہلے دنوں میں رومانوی انداز اپنانے کے لیے گانے سنتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان میں نئے شادی شدہ جوڑوں کا گانا سننے کا رواج ہے۔ ریحام لکھتی ہیں کہ عمران شام 7 بجے سے رات 2 بجے تک میوزک سنتے تھے، اس دوران کسی قسم کیگفتگو نہیں کی جاتی تھی، ریحام لکھتی ہیں کہ یہ بہت ہی شرمناک بات تھی کہ رمضان میں تراویح کے دوران اور محرم کے پہلے دس دن بھی عمران خان میوزک سنتے تھے۔ ریحام نے لکھا کہ اگر میں بیڈ روم میں نماز پڑھنے کے لیے میوزک بند کرتی تو عمران کہتے کہ جلدی نماز ادا کرو، ریحام نے بتایا کہ میں کالے جادو کے توڑ کے لیے بیڈ روم میں نماز پڑھتی تھی مگر میں مغرب اور عشاء کی نماز پڑھنے کے لیے اپنی بیٹی کے کمرے میں جاتی تھی، ریحام لکھتی ہیں کہ عمران خان نے سختی سے ہدایات دے رکھی تھیں کہشام 7 بجے کے بعد بنی گالا میں کوئی مہمان نہیں آئے گا، ریحام بتاتی ہیں کہ مجھے اور میرے بچوں کو بھی باہر رہنے کی اجازت نہیں تھی،اگر کبھی میں کچن میں کوئی کھانا بنانے جاتی تو عمران خان بھی کچن میں آ جاتے اور دیکھتے کہ میں کیا کر رہی ہوں۔ عمران خان کی وجہ سے میں پوری رات جاگتی اور پھر نماز فجر کے لیے اٹھتی اور اپنی بیٹی کو سکول بھیجتیاس وجہ سے میں تھکی تھکی رہتی تھی، بعض دفعہ میں رات کو سو جاتی تھی لیکن عمران خان مجھے زبردستی اٹھا دیتے تھے، ریحام لکھتی ہیں کہ میرے دوستوں نے جب میرے یوں تھکے تھکے رہنے کا سبب پوچھا تو میں نے کہا کہ عمران خان رات کو سونے نہیں دیتے تو میرے دوستوں نے میرے سابق شوہر کی مردانگی پر مجھے تنگ کرنا شروع کر دیا۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎