Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل ‎, اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


گھر بیٹھے کی جانے والی 10 بہترین ملازمتیں، آپ بھی گھر بیٹھے نوکری کرسکتے ہیں

  ہفتہ‬‮ 14 جولائی‬‮ 2018  |  16:09

گزشتہ برسوں میں اقتصادی بحران کے نتیجے میں گھروں میں رہ کر کام کرنے والے افراد کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اگرچہ پاکستان میں اس کا رجحان ابھی زیادہ نہیں تاہم یہاں بھی لوگوں کی جانب سے اس شعبے کا رخ کیا جارہا ہے۔اگر آپ جاننا چاہیں کہ گھر میں فری لانس رہ کر آپ کےسب سے زیادہ بہتر کیا ہوسکتا ہے تو ای لانس او ڈیسک نامی ایک ویب سائٹ جو دنیا بھر سے اپنے کاموں کے لیے فرنس لانس افراد کو بھرتی کرتی ہے، نے دس شعبوں کی ایک فہرست بنائی ہے جس میں

کامیابی کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔وائس اوور وائس اوور آرٹسٹ عام طور پر ویڈیوز اور اشتہارات وغیرہ کے لیے استعمال ہوتے ہیں، جس کے لیے انہیں کسی مرکزی اسٹوڈیو کا بھی رخ کرنا پڑتا ہے مگر اب یہ کام کے اندر ہوم اسٹوڈیو میں بھی کیا جاسکتا ہے اور ساؤنڈ فائلیں ای میل یا انٹرنیٹ کے ذریعے ارسال کی جاسکتی ہیں۔انفوگرافک ڈیزائن پیچیدہ معلومات کو شیئرایبل طریقے سے پیش کرنے کی صلاحیت وائس اوور کے بعد فری لانس افراد کو بہت زیادہ کامیابی دلانے کا سبب بن سکتی ہے یعنی کسی بھی موضوع پر جامع گراف تیار کرنا انہیں راتوں رات کامیابی دلاسکتا ہے، صرف برطانیہ میں ہی اس کام کے لیے فی گھنٹہ 44 پاؤنڈز دیئے جاتے ہیں۔مالیاتی تحریریں فنانشل معاملات پر جامع تجزیوں یا مارکیٹ کے اشاریوں پر لکھا جاتا ہے، یہ کام کرنے والے کمپنیوں کے لیے بلاگ بھی لکھ کر پوسٹ کرسکتے ہیں یہاں تک کہ ان کی سالانہ رپورٹس کا کام بھی ان کی آمدنی بڑھاتا ہے۔کنٹریکٹ ڈرافٹنگ کنٹریکٹ ڈرافٹنگ ایک ایسا کام ہے جس کے لیے بہت زیادہ معاوضہ دیا جاتا ہے کیونکہ کسی بھی کاروباری معاہدے کو قانونی طور پر موزوں بنانے کے لیے اس صلاحیت کی ضرورت ہوتی ہے۔ریکروٹنگ متعدد کمپنیوں نے اب نئے عملے کی بھرتی کا پیچیدہ ٹاسک فری لانس افراد کو منتقل کردیا ہے، جو لوگوں کو متوجہ، منتخب اور بھرتی کرنے کا تمام کام کرتے ہیں۔مالیاتی پیشگوئی کاروبار ایسے فری لانسرز کو بہت زیادہ بھرتی کرتی ہیں جو کمپنی کے مالیاتی ٹرن اوور کی پیشگوئی مقررہ وقت کے اندر کرسکے، اس کام کے لیے کسی کمپنی کے اندرونی اکاؤنٹنگ اور سیلز ڈیٹا کا جائزہ لینا پڑتا ہے۔الیکٹرونک انجنئیرنگ الیکٹرونک پروگرامرز نئے سافٹ ویئرز اور آپ کے فونز، ٹیبلیٹس اور لیپ ٹاپس کے آپریٹنگ سسٹم کے لے آؤٹ پروگرام کرسکتے ہیں۔مترجم ٹرانسلیشن یا کسی بھی ایک سے دوسری زبان کی تحریروں کے ترجمے کی صلاحیت کی اس وقت کاروباری کمپنیوں کے اندر مانگ میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔سی وی رائٹنگ دنیا بھر میں ملازمت کی تلاش لوگ کرتے ہی ہیں اور اس کے لیے اپنی اچھی سی وی کی تیاری لازمی ہوتی ہے اور فری لانسرز اس کام کے ذریعے اچھی آمدنی کماسکتے ہیں۔پے پر کلک یہ ایک انٹرنیٹ ایڈورٹائزنگ ماڈل ہے جسے ویب سائٹ کی براہ راست ٹریفک کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، فری لانسر ایڈورٹائزر بن کر پیسہ بناسکتے ہیں جس کے لیے انہیں مختلف ویب سائٹس کو پے پر کلک ٹریفک فراہم کرنا ہوگا۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎