بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


غصہ ٹھنڈا کرنے کا آسان حل

  ہفتہ‬‮ 14 جولائی‬‮ 2018  |  16:14

پرانے زمانے میں جب انسان جنگی دور میں تھا۔۔ تو غصہ ایک اندھا جزبہ ہوا کرتا تھا۔۔ ہوتا یوں تھا کہ اگر آپ پر کسی نے پتھر پھینکا اور پھر بھاگ گیا ‘ اس پر آپ کو غصہ آجاتا۔۔۔آپ اپنا تیر کمان اٹھا لیتے اور گھر سے نکل جاتے۔ باہر کوئی بھی چلتا ،پھرتا نظر آتا۔۔چاہے وہ انسان ہو یا پرندہ یا پڑوسی کی بھینس آپ اس پر تیر چلادیتے۔۔ اور پھر اپنا غصہ ٹھنڈا کرنے کے بعد جھونپڑے میں داخل ہوکرآرام سے اپنے کام کاج میں مصروف ہوجاتے۔۔ اس زمانے میں بدلے یا انتقام کاسوال نہ تھا۔۔ صرف دل

ٹھنڈا کرنے کی بات تھی۔۔اس کے بعد انسان آہستہ آہستہ مہزب ہوتا گیا ،،اور اس کی سمجھ میں آگیا کہ غصّہ نکالنے کے لیے ضروری ہے کہ غصّہ دلانے والے کو سزا دی جائے۔ آج کی صورت حال دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ہم پھر سے جنگلی دور میں جا داخل ہوئے ہیں۔ جب بھی ہم غصّے میں آتے ہیں تو جوش میں باہرنکلتے ہیں۔ سڑک پر چلتی بسوں کو روک کر انہیں آگ لگا دیتے ہیں۔۔ چلتی گاڑیوں پر پتھر پھینکتے ہیں۔۔ چار ایک نعرے لگاتے ہیں منہ سے جھاگ نکالتے ہیں۔۔ اور یوں دل ٹھنڈا کرنے کے بعد اپنے کارنامے پر نازاںخوشی خوشی گھر لوٹتے ہیں۔۔ سمجھ میں نہیں آتا دورِ جدید کے لوگ ہر وقت غصے میں کیسے رہتے ہیں ؟بھئی غصّہ تو آنی جانی چیز ہے۔لیکن اسے قائم کرلینا یہ بات میری سمجھ میں نہیں آتی۔سیانوں کا کہنا ہے۔’’ غصہ پہاڑ کی برفیلی چوٹی کی طرح ہے۔ آپ چوٹی پر جاسکتے ہیں ‘ وہاں قیام نہیں کرسکتے‘‘۔


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎