بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


روح سے رشتہ

  منگل‬‮ 17 جولائی‬‮ 2018  |  12:30

یہ بات ہمیشہ زیرِ تحقیق رہی ہے کہ دنیا سے چلی جانے والی روحوں کا اس دنیا سے کیا تعلق رہ جاتا ہے ہماری اکثریتی راۓ اور ذاتی تجربوں اور روایات سے ثابت ہے کہ انسان کی جسمانی موت کے بعد بھی اُس کی روح کا کچھ نہ کچھ تعلق اس دنیا سے رہتا ہے اور کچھ روحوں کو تو کبھی کبھار اجازت بھی ملتی ہے دنیا میں آنے اور یہاں کی خبر ملنے اور گھر والوں کے بارے میں اطلاع وغیرہ بھی ملتی دیکھنے میں آتی رہتی ہےریڈرز ڈائجسٹ کے مطابق مغرب میں بھی اس قسم کی روایات ہیں کہ

کچھ لوگوں نے مرنے کے بعد بھی خواب میں آکر بچوں کی رہنمائ کی  وہاں تو کمرشل اور سماجی بنیادوں پر بھی کچھ کام ہو رہا ہے ۔ کچھ سوسائٹیز ہیں جو کسی اہم مسائل بشمول جائداد اور وراثت کے معاملے میں روحوں سے تعلق پیدا کر کے اُن سے رابطے کی کوشش کرتی ہیں جو کہ ایک بہت ہی مشکل کام ہوتا ہے ۔ ایسے نایاب لوگ درکار ہوتے ہیں جو میڈیم کا کام کریں اور ایک خاص ماحول بنایا جاتا ہے جس میں کامیابی اور ناکامی دونوں امکانات موجود ہوتے ہیں  ہم اس لحاظ سے خوش قسمت ہیں کہ ہمیں کافی حد تک بتا دیا گیا ہے کہ ہم اپنے اپنوں اور پراۓ لوگوں کے لیے کیا کیا کس کس شکل میں اُن کو بھیج سکتے ہیں ۔ جانے والوں کو یاد کیا جاۓ تو اُن روحوں کو سکون ملتا ہے ۔ ثواب پہنچانےسے وہ خوش ہوتے ہیں اور دعا دیتے ہیں ۔ایک دوست کے عزیزوں میں ایک واقعہ اُس نے بتایا کہ کس طرح ایک لڑکے کے والد اس دنیا سے غم لیے اس دنیا سے رخصت ہو گۓ کہ اُن کا بیٹا اجازت نہ ملنے پر ناراض ہو کر گھر سے ساحل سمندر دوستوں کے ساتھ گیا اور زندہ واپس نہ آسکا  شائد موت پر تو صبر آجاتا وقت کے ساتھ مگر ناراضگی میں جدائ وہ برداشت نہ کر سکے یہ سن کر مجھے بھی افسوس ہوا اور سوچ رہا تھا کہ اس طرح کا غم کس طرح کوئ دور کرسکتا ہے ۔ کچھ ہی دنوں میں ایک صاحب علم کا لیکچر سنا کہ اگر کوئ ناراض ہو کر دنیا سے چلا جاۓ تو اگر اُس کو اچھی طرح یاد رکھا جاۓ اور ثواب پہنچایا جاۓ اور اُس کی طرف سے نیکی بشمول لوگوں کو کھانا کھلانے وغیرہ کا احتمام کیا جاۓ اور جاری رکھا جاۓ تو آخر کار وہ روح معاف کر ہی دیتی ہےروح کیا ہے اس کے بارے میں لوگ بہت کم جانتے ہیں اور شائد کم ہی جان سکیں گے ۔ لیکن ضروری بات یہ ہے کہ زندہ رہتے ہوۓ روح پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ بزرگ بتاتے ہیں کہ روح کے اثرات جسم پر اور جسمانی سوچ اور عمل کے اثرات روح پر وارد ہوتے ہیں۔ جسم اور زہن کی موت کے بعد روح ہی اس احساس کو قائم رکھتی ہو گی کہ "میں ہوں" "اور یہ لوگ آپ سے روح کے متعلق سوال کرتے ہیں، کہہ دو روح میرے رب کے حکم سے ہے اور تمہیں جو علم دیا گیا ہے وہ بہت ہی تھوڑا ہے۔"


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎