بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


والدین کی سختی بچوں میں تہذیب اور نظم و ضبط پیدا کرتی ہے

  جمعرات‬‮ 26 جولائی‬‮ 2018  |  18:10

ہمارے معاشرے میں ذیادہ تر بچے ایسے گھرانوں میں تربیت پاتے ہیں جہاں والدین کی طرف سے ان پر سختی کی جاتی ہے۔ ان بچوں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ اپنے چھوٹے چھوٹے کام خود مکمل کریں اور اپنے مستقبل کو بہتر بنانے پر توجہ دیں۔ ایک مطالعہ کے مطابق ماؤں کی سختی بچوں میں تہذیب اور نظم و ضبط پیدا کرتی ہے۔لیکنکچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ چھوٹے بچوں کے ساتھ حد سے ذیادہ نرمی سے پیش آنا چاہیئے اور ان پر کسی بھی بات کی روک ٹوک نہیں کرنی چاہیئے۔ ان کے مطابق بچوں پر بچپن ہی

سے سختی کرنے اور انہیں قابو میں رکھنے سے ان پر بُرا اثر پڑتا ہے۔ لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں پر سختی کرنے والی مائیں کامیاب اولاد کی پرورش کرتی ہیں۔جن بچوں کی مائیں ان سے اونچی توقعات رکھتی ہیںوہ ذیادہ پُر عزم اور خود اعتماد ہوتے ہیں۔ مطالعہ میں مشاہدہ کیا گیا کہ جن ماؤں نے اپنے بچوں کو ستقل مزاجی سے پالا وہ جلدی اپنی تعلیم مکمل کر کے اچھی نوکری حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔بچے والدین کی سختی کو اچھا نہیں سمجھتے ہیں۔ اس سختی پر اپنے والدین سے بد گمان ہو کر انہیں اپنا دشمن سمجھنے لگتے ہیں۔ حالانکہ والدین کی یہ سختی انہیں مہذب اور تابعدار بناتی ہے۔یہی بچے بڑے ہو کر اپنی اچھی تربیت کے لئے ان کے شکر گزار بنتے ہیں۔ اپنے والدین کی ان کوششوں کو تسلیم کر کے مستقبل میں اپنے بچوں کی بھی ایسی ہی تربیت کرتے ہیں۔ اس طرح ایک اچھی اور مہذب نسل پروان چڑھنے کا سلسلہ چلتا رہتا ہے


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎