بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


غیر ملکی خواتین سے شادی کرنے والے 6 پاکستانی کرکٹرز

  جمعرات‬‮ 26 جولائی‬‮ 2018  |  19:52

یہ بات تو آپ نے اکثر سنی ہوگی کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں۔ اسی لئے کہتے ہیں کہ انسان کا نصیب اسے کہاں لے جائے کوئی نہیں جانتا۔آج ہم آپ کو 6 مایہ ناز پاکستانی کرکٹرز کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہوں نے غیر ملکی خواتین سے شادی کی اور بیاہ کر سات سمندر پار لے آئے۔ ذیل میں ان پاکستانی کرکٹرز کی فہرست ملاحظہکریں جو غیر ملکی خواتین کو اپنا جیون بنا لائے۔عمران خان کا شمار پاکستان کے کامیاب ترین کپتانوں میں ہوتا ہے ان کی کپتانی میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے 1992 میں ون ڈے فارمیٹ

کا واحد ورلڈ کپ جیت رکھا ہے۔ ان کی پہلی شادی مئی 1995 میں جمائمہ گولڈ اسمتھ سے ہوئی جو ایک برٹش ڈاکیومینٹری پروڈیوسر، صحافی اور کیمپینر ہیں۔ تاہم مختلف وجوہات کے باعث سنہ 2004 میں جوڑے نے اپنی راہیں جدا کرلیں۔وسیم اکرموسیم اکرم کا شمار دنیائے کرکٹ کامیاب ترین فاسٹ بولرز کی فہرست میں ہوتا ہے انہیں سوئنگ کا سلطان کہا جاتا ہے۔وسیم اکرم نے اپنی پہلی اہلیہ ہما وسیم کے انتقال کے بعد آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی خاتون شینیرا تھامپسن سے شادی کی۔ اس سے قبل وسیم اکرم اور بولی وڈ اداکارہ سشمیتا سین کے درمیان شادی کی چہ مگوئیاں بھی کی جارہی تھیں۔محسن حسن خانپاکستان کے مایہ ناز سابق اوپننگ بلے باز محسن حسن خان کا شمار اپنے وقت کے خوبصورت ترین کرکٹرز میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کچھ فلموں میں اداکاری کے جلوے بھی بکھیرے۔اس دور میں محسن حسن خان نے بولی وڈ اداکارہ کو بے حد متاثر کیا، معاملات آگے بڑھے اور پھر دونوں نے شادی کرلی تاہم بدقسمتی سے یہ شادی بھی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔شعیب ملکشعیب ملک پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنی مایہ ناز کارکردگی کے ذریعے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کئی میچز جتوائے ہیں۔شعیب ملک کی شادی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے ہوئی۔محمد نوازمحمد نواز پاکستان کے ابھرتے ہوئے آل راؤنڈر ہیں کچھ عرصہ قبل انہوں نے جنوبی افریقی خاتون اِزدِہار نواز سے شادی کی۔ دونوں کی شادی جنوبی افریقہ میں شاہی انداز سے سرانجام پائی۔عمران طاہرپاکستانی نژاد جنوبی افریقی فاسٹ بولر عمران طاہر کا شمار اس وقت دنیائے کرکٹ کے چند بہتریین لیگ اسپنرز میں ہوتا ہے۔بنیادی طور پر ان کا تعلق پاکستان سے ہے اور ان کا آبائی گھر بھی یہیں ہے۔ تاہم جنوبی افریقہ کی بین الاقوامی ٹیم کی نمائندگی کے باعث اس وقت وہ جنوبی افریقہ میں ہی مقیم ہیں۔ انہوں نے وہیں کی ایک مقامی خاتون سے شادی کی

loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎