بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


خفیہ طور پر آپ کی ویڈیوز بنا کر بیچنے والی اپیس

  جمعرات‬‮ 26 جولائی‬‮ 2018  |  19:58

ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ موبائل فون کی بعض ایپلی کیشنز موبائل فون کے مائیک کے ذریعے صارفین کی گفتگو سنتی اور ریکارڈ کرتی ہیں۔میل آن لائن کے مطابق کئی ایسی ایپلی کیشنز ہیں جو موبائل فون کے کیمرے کا استعمال کرتے ہوئے صارفین کی تصاویر اور ویڈیوز بھی بناتی ہیں اور انہیں تھرڈ پارٹی کو بھیجتی رہتی ہیں۔امریکہ کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے ماہرین درحقیقت ایسی ایپلی کیشنز کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہے تھے جو فون کے مائیکروفون ہائی جیک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ اس دوران کئی ایپلی کیشنز کی طرف سے کیمرا ہائی جیک کیے

جانے کا یہ انکشاف سامنے آیا۔اس تحقیق میں انہوں نے اینڈرائیڈ فون کی 17 ہزار 260 ایپلی کیشنز ٹیسٹ کیں جن میں سے کئی فیس بک کی ملکیت تھیں۔حیران کن طور پر ان میں سے آدھی سے زیادہ نے مائیکروفون اور کیمرے تک رسائی حاصل کر رکھی تھی اور وہ ان کے کسی بھی فیچر کو کسی بھی وقت استعمال کر سکتی تھیں۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر پیٹر ہین وے کا کہنا تھا کہ ان میں سے ایک  GoPuffایپلی کیشن تھی جو صارفین کی ویڈیوز بنا کر موبائل اینالیٹکس فرم ’ایپسی ‘ (Appsee)کو بھیج رہی تھی۔ یہی نہیں بلکہ یہ ایپلی کیشن ویڈیوز کے ساتھ ساتھ صارفین کے زِپ کوڈ بھی اس فرم کو دے رہی تھی اور اس نے اپنی پرائیویسی پالیسی میں صارفین کو ان چیزوں کے متعلق بتا بھی نہیں رکھا تھا۔


دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎