بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


بیوی کو خوش رکھنے کے دس طریقے

  پیر‬‮ 30 جولائی‬‮ 2018  |  19:44

شادی ایک بہترین رشتہ ہے جسے نبھانا آسان نہیں۔ دنیا میں اکثر شادیاں چھوٹی چھوٹی باتوں کی وجہ سے ناکام ہو جاتی ہیں۔ لیکن مرد  حضرات یہ چند طریقے اپنا کر اپنی شادی شدہ زندگی کو جنت بنا سکتے ہیں۔٭ محبت کا اظہار کریںاپنی بیوی کو بتائیں کہ آپ اس سے محبت کرتے ہیں ۔ اس کے ساتھ ڈنر کا پروگرام بنائیں ۔ اسے پھول  اورتحائف دیں۔٭ تعریف جب بیوی  تیار ہو تو اسکی تعریف کریں اسے بتائیں   کہ وہ بہت خوبصورت  ہے۔ اس پر کون سا رنگ جچتا ہے یا وہ کیسے کپڑوں میں زیادہ اچھی لگتی ہے ۔ وہ

آپ کی باتوں سے بہت خوش ہوگی اور آپ کو خوش رکھنے کی زیادہ کوشش کرے گی۔٭ گھر کے کاموں میں مددگھر کے کام مثلاً برتن دھلوانا، بستر صاف کرنا یا گھر کی صفائی میں ہاتھ بٹانے سے بیگم کو سہولت ہوتی ہے ۔ جب وہ کہیں اور مصروف ہو تو بچوں کو بھی سنبھالیں تاکہ وہ اپنا کام سکون سے کر کے۔٭ دلچسپی کا سامانوہ جن سر گرمیوں میں حصہ لیناچاہتی ہے ان کی مخالفت نہ کریں ایسی چیزیں جن سے وہ خوش ہوتی ہے اسے مہیا کریں۔  اسے سہیلیوں سے ملنے اور انھیں گھر پر بلانے کی اجازت دیں۔٭ کاموں کو سراہناآپ کی بیگم گھرکیلئے جو کچھ کرتی ہیں اس کو سراہیں اس کا شکریہ ادا کریں اس کا کھانا پکانا ، بچوں کی دیکھ بھال کرنا، گھر کو سجانایاکوئی بھی امور خانہ داری ہو اس کی بھر پور تعریف کریں ۔ آپ کی حوصلہ افزائی اس کی ہمت کو اور بڑھائے گی۔٭ ضرورت کا خیالاس کی ضرورت کی چیزوں اور پسند کا خیال رکھیں اور اس کے کہے بغیر یہ چیزیں اسے مہیا کریں ۔بغیر مانگے کسی چیز کا مل جانا دوہری خوشی کا باعث بن جاتا ہے۔٭ سرپرائز اسے بتائے بغیر کوئی ڈنر ارینج کریں ۔ کوئی خوبصورت تحفہ دیں۔ کسی دن آفس سے جلدی آئیں اور ساتھ میں کھانا بھی لیتے آئیں یا اگر آپ دیر سے گھر آتے ہیں تو اسے فون پر بتادیں کہ وہ کھانا نہ بنائے۔٭ اسے وقت دیںآفس کے بعد کا وقت صرف ٹی وی دیکھ کر نہ گزاریں جب وہ آپ کے ساتھ ہو تو ٹی وی بند کردیں اور اس سے اچھی باتیں کریں۔ اس کی باتوں کو سنیں اور اگر کوئی مسئلہ درپیش ہو تو مل کر اسکا حل تلاش کریں۔٭ شاپنگ میں مدداس کے ساتھ شاپنگ پر جائیں اور کپڑوں کا انتخاب کرنے میں اس کی مدد کریں ۔ ہر بیوی چاہتی ہے کہ وہ اپنے شوہر کی پسند کی  چیزیں پہنے ۔ یقیناًوہ آپ کے انتخاب کو اہمیت دے گی اور وہی چیزلے گی جو آپ کو پسند ہو۔٭ مشورہ لیںاپنے لیے بھی چیزوں کا انتخاب کرتے ہوئے اس کا مشورہ لیں۔ دیگر معاملات میں بھی اسکی رائے لینا غلط نہ ہوگا ۔ اس طرح اسے لگے گا کہ آپ اس کو اہمیت دیتے ہیں۔


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎