بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


کپڑے دھوتے وقت کی جانے والی ان 6 بڑی غلطیوں سے اجتناب کریں

  بدھ‬‮ 1 اگست‬‮ 2018  |  9:18

کپڑے دھونا بظاہر تو ایک آسان سا کام لگتا ہے جیسے صرف واشنگ مشین میں کپڑے ڈالو، پھر پاؤڈر ڈالو اور پھر مشین کا بٹن آن کردو۔ لیکن اتنا آسان بھی نہیں ہے جناب! کپڑے دھوتے وقت کچھ ایسی غلطیاں بھی کردی جاتی ہیں جن کی وجہ سے باآسانی آپ کے کپڑے خراب ہوسکتے ہیں یا تو پھر آپ کی مشین کا ہی نقصان ہوسکتا ہے۔آج ہم آپکو بتانے جارہے ہیں کہ آپ کن غلطیوں پر قابو پاکر اپنے کپڑے اور واشنگ مشین دونوں ہی کی زندگی کو بڑھا سکتے ہیں۔واشنگ مشین کو ہلنے ڈُلنے سے بچائیںجب بھی آپ نئی

واشنگ مشین خرید کر لائیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اسے جس جگہ رکھیں وہ بالکل سیدھی ہو یعنی واشنگ مشین ہلے جلے نہیں۔ جو مشین فلور پر ہلتی جلتی ہے اس کے ڈیمِج ہونے کا خدشہ ہوتا ہے نتیجتاً یا تو آپ کا خرچہ ہوجاتا ہےیا تو پھر مشین کو ہی تبدیل کرنا پڑتا ہے اسی لئے ہمیشہ مشین کو لیول سطح پر رکھنا چاہیئے۔زِپ لگادیںجب بھی آپ کپڑوں کو دھلنے کے لئے واشنگ مشین میں ڈالیں تو زِپ لازمی لگادیں ایسا کرنے سے مشین کے اطراف میں زِپ کے نشانات نہیں پڑیں گے اور دیکھنے میں بری نہیں لگے گی۔پاؤڈر یا صابن زیادہ ڈالیںاگر آپ کپڑوں کو آئیڈیل طریقے سے دھونا چاہتے ہیں تو ڈٹرجنٹ، صابن یا پاؤڈر کا استعمال صرف اتنا کریں جتنی ان کو ضرورت ہو کیونکہ اگر آپ پاؤڈر یا ڈٹرجنٹ زیادہ مقدار میں ڈال دیں گے تو کپڑے دھلنے کے بعد ان پر اس کے نشانات پاقی رہ جائیں گے اور کپڑوں کو نقصان بھی پہنچے گا۔گندے کپڑے مشین میں نہ ڈالیںاگر آپ بھی گندے کپڑوں کو مشین میں ہی اسٹور کرتے ہیں تو ایسا ہرگز نہ کریں کیونکہ ایک سے دو دن میں ہی ان کپڑوں سے ناخوشگوار مہک آنا شروع ہوجاتی ہے۔کیا آپ جانتے ہیں ایک ڈرائیر کی طرح واشنگ مشین میں فلٹر بھی نصب ہوتا ہے اور اس کو وقتاً فوقتاً صاف کرنا بھی بے حد ضروری ہے۔ہمیشہ کپڑوں کے لیبلز کو چیک کریںجدید واشنگ مشینوں میں ہر طرح کے کپڑے دھونے کیلئے واشنگ سائیکل ہوتی ہے اور اگر آپ مطمئن نہیں ہیں تو کپڑوں کو مشین میں ڈالنے سے قبل لیبل کو چیک کرلیں کیونکہ چھوٹی چھوٹی گائڈ لائنز سے آپ کی مشین کی زندگی اچھی خاصی بڑھ سکتی ہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎