بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ

عمران خان اور چوہدری نثار کے درمیان رابطہ سابق وزیر داخلہ تحریک انصاف میں شامل ہونے جا رہے ہیں؟ کپتان نے ایسی آفر کر دی کہ ن لیگ کو یقین نہیں آئیگا،بڑی خبر آگئی

  بدھ‬‮ 1 اگست‬‮ 2018  |  15:30

عمران خان اور چوہدری نثار کے مابین بیک چینل رابطوں کا انکشاف، عمران خان چوہدری نثار کو ضمنی انتخاب لڑوا کر قومی اسمبلی میں لانے کے خواہشمند، دونوں رہنمائوں میں معاملات طے پا گئے، عمران خان نے سابق وزیراعظم کو گرین سگنل دیدیا۔ذرائع کے مطابق عمران خان اور چوہدری نثار کے مابین بیک چینل رابطوں کا انکشاف سامنے آیا ہےاور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ن لیگ سے منحرف سابق وزیر داخلہ کو ضمنی الیکشن لڑوا کر قومی اسمبلی میں لانے کے خواہشمند ہیںاور اس حوالے سے رابطوں میں دونوں کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں اور عمران

نے چوہدری نثار کو مثبت جواب دیا ہے جبکہ دوسری جانب چوہدری نثار سے مسلم لیگ ن بھی رابطہ کر چکی ہے اور پنجاب اسمبلی میں حمایت کی درخواست کی ہے جس کے بعد مسلم لیگ ن کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ چوہدری نثار نے انہیں حمایت کا یقین دلادیا ہے تاہم چوہدری نثار کے ترجمان کی جانب سے اس کی تردید کر دی گئی ہے۔چوہدری نثار کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سابق وزیر داخلہ نے کسی بھی جماعت کو کسی بھی حوالے سے کوئی یقین دہانی نہیں کروائی۔ واضح رہے کہ چوہدری نثار نے عام انتخابات میں دو قومی اور ایک صوبائی اسمبلی کی نشست سے انتخاب میں حصہ لیا تھا اور قومی اسمبلی کی دونوں سیٹوں پر انہیں تحریک انصاف کے غلام سرور خان نے شکست دی جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست پر وہ کامیاب رہے۔ چوہدری نثار نے ابھی تک اپنے پتے شو نہیں کرائے اور دیکھنا یہ ہے کہ چوہدری نثار پنجاب اسمبلی میں کس جماعت کی حمایت کرتے ہیں آیا وہ تحریک انصاف کی حمایت کرتے ہیں تو انہیں قومی اسمبلی کی نشست کے حوالے سے تحریک انصاف یقین دہانی کروا سکتی ہےیا وہ صوبائی اسمبلی کی نشست پر حلف اٹھا کر اپنی سابقہ پارٹی کی حمایت کرینگے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎