بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ

سکیورٹی اداروں کا بنی گالا کو وزیراعظم ہائوس بنانے سے صاف انکار اگر وزیراعظم ہائوس میں نہیں رہنا تو پھر کہاں رہائش اختیار کرنا ہو گی کپتان کوواضح اور دو ٹوک طور پر بتا دیا گیا

  بدھ‬‮ 1 اگست‬‮ 2018  |  17:51

عمران خان نے وزیراعظم بننے کے بعد وزیراعظم ہائوس منتقل نہ ہونے کا اعلان کیا تھا تاہم اب عمران خان کے اس فیصلے پر سکیورٹی اداروں کی جانب سے خدشات اور تحفظات کا اظہار کر دیا گیا ہے۔ سکیورٹی اداروں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر واضح کر دیا ہے کہ وزیراعظم بننے کے بعد وہ بنی گالہ میں رہائش اختیار نہیں کر سکتے تاہم انہیںمنسٹر انکلیو میں رہائش رکھنے پر کوئی اعتراض نہیں۔ دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد سپیکر ہائوس بھی منتقل کئے جا سکتے

واضح رہے کہ عمران خان نے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد قوم سے اپنے پہلے خطاب میں اعلان کیا تھا کہ وہ وزیراعظم ہاؤس کو ایجوکیشن سسٹم کے لیےاستعمال میں لائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے حکمرانوں نے خود پر پیسہ لگایا ، اپنے پروٹوکول کو بڑھایا۔ اللہ نے مجھے موقع دیا ہے کہ میں نے جو خواب دیکھا اسے پورا ہوتے دیکھ سکوں۔ عمران خان نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کو بڑے بڑے محلات میں رہنے کی عادت تھی ،مجھے شرم آئے گی اگر میں جا کر وزیراعظم ہاؤس میں رہوں گا۔ عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس میں نہیں بلکہ ایک سادہ گھر میں رہوں گا،ایک چھوٹا سا انکلیو لے کر وزیر اعظم ہاؤس بنائیں گے ، اپنے خرچے کم اور وسائل بڑھائیں گے۔وزیراعظم ہاؤس کو تعلیمی نظام کے لیے استعمال کرنا ہے یا اسے ہوٹل بنانا ہے اس کا فیصلہ بعد میں کریں گے جبکہ تمام صوبائی دارالحکومتوں میں گورنر ہاؤسز کو بھی عوام کو مستفید کرنے کے لیے ہی استعمال کیا جائے گا۔اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ غریب اور پسے ہوئے طبقے کو اوپر لانے کیلئے اپنی توانائیاں صرف کرینگے اور قوم کے ٹیکس کے پیسے کو چوری نہیں ہونے دینگے

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎