بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


برتن دھونے والے صابن سے کبھی ہاتھ نہ دھوئیں، ورنہ

  بدھ‬‮ 1 اگست‬‮ 2018  |  23:15

اکثر خواتین کی یہ عادت ہوتی ہے کہ پیاز ، لہسن ادرک یا مرچیں کاٹنے کے فوراً بعد ہی وہ کچن میں موجود سِنک کی طرف جاتی ہیں اور وہاں موجود ڈش سوپ سے ہاتھ دھولیتی ہیں ۔ان کے ذہن میں ایک یہی بات ہوتی ہے کہ جس طرح ڈش سوپ برتنوں پر لگے داغ دھبے اور چکنائی کو صاف کرتا ہے بالکل اسی طرح وہ ان کے ہاتھوں کو بھیصاف کردے گا اور ان میں ذرا بھی پیاز یا لہسن کی بو نہیں رہے گی ۔ اسی بات کو سوچتے ہوئے وہ ہاتھوں کو ڈش سوپ سے رگڑ رگڑ

کر دھوتی دکھائی دیتی ہیں ۔لیکن انہیں یہ نہیں پتا  اگر ڈش سوپ یا لیکویڈ سے ہاتھ دھوئے جائیں تو جلد کی قدرتی نمی ختم ہوجاتی ہے ، اس سے ہاتھ دھونے کے بعد ہاتھ پہلے سے زیادہ خشک دکھائی دینے لگتے ہیں کیونکہ اکثر ڈش سوپ ہاتھوں کی قدرتی چکنائی کو جذب یا ختم کردیتے ہیں اور ہاتھ خشک ہوجاتے ہیں اگر آپ کی عادت کچن میں کام کرنے کے دوران ہاتھوں کو بار بار ڈش سوپ سے دھونے کی ہےتو اس عادت سے فوراً باز آجائیں ورنہ ہاتھوں کی جلد کو خشک ہونے اور ان پر قبل از وقت لکیریں پڑنے سے کوئی بھی نہیں بچا سکتا ۔ایسی خواتین جن کی جلد پہلے سے ہی خشک ہے ، ساتھ ہی انہیں کوئی جلدی مسئلے کا بھی سامنا ہے ، ایسی خواتین کسی صورت میں ڈش سوپ سے ہاتھ نہ دھوئیں ، عام صابن یا ہینڈواش کی نسبت اس میں تیز کیمیکلز کا استعمال کیا جاتاہے ۔ یہی وجہ ہوتی ہے کہ وہ برتنوں کو دھونے اور چکنائی کو دور کرنے کی غرض سے بنایا جاتا ہے۔اس لئے ڈش سوپ سے احتیاط بہت ضروری ہوتا ہے ۔


loading...

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎