Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


اگر عاطف میاں اقتصادی مشاورتی کونسل کے رکن نہیں تو پھر میں بھی نہیں، عمران خان کے ایک اور یوٹرن پر اہم شخصیت نے احتجاجاً استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا

  ہفتہ‬‮ 8 ستمبر‬‮ 2018  |  11:55

اسلام آباد اقتصادی مشاورتی کمیٹی سے نامزدگی واپس لینے کے فیصلے پر ردعمل سامنے آ رہا ہے، ایسے میں اقتصادی مشاورتی کمیٹی کے ایک اور رکن نے بھی استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے، عاطف میاں اقتصادی مشاورتی کونسل کے رکن نہیں تو پھر میں بھی نہیں، میاں عاطف کی اقتصادی مشاورتی کمیٹی سے نامزدگی واپس لینے کےفیصلے کے بعد اقتصادی مشاورتی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر عاصم اعجاز خواجہ نے احتجاجاً استعفیٰ دے دیا۔

واضح رہے کہ میاں عاطف کی اقتصادی مشاورتی کمیٹی میں شمولیت پر تحریک انصاف کی حکومت کو مذہبی طبقے کی طرف سے

شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا جس پر ان کی نامزدگی واپس لے لی گئی۔ اسی حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ میاں عاطف کی اقتصادی مشاورتی کمیٹی سے نامزدگی واپس لے لی ہے، انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایک نامزدگی سے مختلف تاثر پیدا ہوتا ہے تو یہ مناسب نہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان کا آئیڈیل ریاست مدینہ ہے، وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کی کابینہ کے ارکان عاشقان رسولؐ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔واضح رہے کہ میاں عاطف کا اقتصادی مشاورتی کمیٹی سے نام واپس لینے پر وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما کی طرف سے بھی ردعمل سامنے آیا ہے، عمران خان کی سابق اہلیہ نے کہا کہ میاں عاطف کو ہٹانے کا حکومت کا فیصلہ ناقابل دفاع اور مایوس کن ہے، بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے بھی ایک احمدی کو وزیر خارجہ مقررکیا تھا تاہم معروف ماہر اقتصادیات کا نام صرف مذہبی عقیدے کی وجہ سے واپس لیا گیا۔ یاد رہے استعفیٰ دینے والے ڈاکٹر عاصم اعجاز خواجہ اقتصادیات کے شعبے میں وسیع تجربہ کے حامل ہیں۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎