Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


اڈیالہ جیل میں چوہدری نثار کے قریبی ساتھی عمر فاروق کی نواز شریف سے ملاقات، کیا پیغام دیا گیا اور نواز شریف نے کیا جواب دیا؟ حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آ گئیں

  ہفتہ‬‮ 8 ستمبر‬‮ 2018  |  11:58

راولپنڈی ایون فیلڈریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اورداماد کیپٹن ریٹائرڈمحمد صفدر سے گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں 40 لیگی رہنماؤں سمیت 70 افراد نے ملاقات کی۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں شریف فیملی کو قید کاٹتے ہوئے 8 ہفتے مکمل ہوگئے۔جیل میں نواز شریف سے شہباز شریف ان کے اہل خانہ جنید صفدر سمیت پارٹی کے سینئر رہنماؤں جاوید ہاشمی، مریم اورنگزیب، طارق فضل

چوہدری، سینیٹر چوہدری تنویر خان، سائرہ افضل تارڑ، مشاہد اللہ سمیت کئی پارٹی رہنماؤں نے بھی ملاقات کی۔گزشتہ روز ملاقاتیوں کی فہرست پہلے کے مقابلے

میں دگنی رہی، صبح 8 بجے سے شروع ہونے والی ملاقاتوں میں سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کے قریبی ساتھی سابق ایم پی اے حاجی عمر فاروق بھی سابق وزیر اعظم سے ملاقات کرنے اڈیالہ جیل پہنچے۔صحافیوں کے سوالوں پر عمر فاروق کا کہنا تھا کہ وہ کسی موضوع پر بات نہیں کرسکتے۔ذرائع نے بتایا کہ ان کی جانب سے این اے 63 کے ٹکٹ کا مطالبہ کیا گیا جس پر وہ نواز شریف سے کوئی خاطر خواہ جواب حاصل نہیں کر سکے۔واضح رہے کہ

میاں نواز شریف کے ملاقاتیوں میں جب چوہدری نثار کے قریبی ساتھی عمر فاروق کو دیکھا گیا تو سب یہی سمجھے کہ وہ چوہدری نثار کا کوئی پیغام لائے ہیں لیکن انہوں نے میاں نواز شریف سے این اے 63 کے ٹکٹ کا مطالبہ کیا لیکن میاں نواز شریف نے کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دیا۔ ایون فیلڈریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اورداماد کیپٹن ریٹائرڈمحمد صفدر سے گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں 40 لیگی رہنماؤں سمیت 70 افراد نے ملاقات کی۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں شریف فیملی کو قید کاٹتے ہوئے 8 ہفتے مکمل ہوگئے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎