Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


17 ستمبر کو وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کی نیلامی رکوانے کیلئے بڑا قدم اُٹھالیاگیا

  ہفتہ‬‮ 8 ستمبر‬‮ 2018  |  12:06

اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ میں 17 ستمبر کو وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کی نیلامی رکوانے کے لیے درخواست دائر کردی گئی ہے ۔درخواست چوہدری ناصر محمود، چیئر مین پاکستان عوامی لیگ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں وزیراعظم عمران خان، پی پی آر اے، پی آئی ڈی، وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنی پہلی تقریر میں حکومتی اخراجات میں کمی کرنے اور سرپلس گاڑیوں کی نیلامی کا اعلان کیا تھا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نے اپنی کفایت شعاری مہم کےبرعکس نیلامی کے لیے پیش کی گئی

گاڑیوں کے اشتہارات پر آٹھ کروڑ کی کثیر رقم خرچ کی۔ حکومت نے اخراجات میں کٹوتی کی بجائے آٹھ کروڑ روپے اشتہارات کی مد میں اپنے من پسند میڈیا ہاؤسز کو دیے۔

اشتہارات میں خرچ کی گئی رقم عوام کا پیسہ ہے جس کی پوچھ گچھ ان کا حق ہے۔ درخواست کہا گیا ہے کہ اشتہار کے مطابق 13 اور 14 ستمبر کو وزیر اعظم ہاؤس کے گیٹ نمبر 5 کے پارکنگ ایریا میں گاڑیوں کا معائنہ کیا جا سکتا ہے۔ نیلامی سے غیر ملکی مہمانوں کی آمد و رفت پر اخراجات کا بوجھ عوام پر پڑے گا۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎