Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


عمران خان کی چندے کی اپیل کے بعد پنجاب حکومت سب پر بازی لے گئی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور انکی کابینہ نے کتنی رقم ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کر دیا؟جان کر وزیراعظم کی خوشی کی انتہا نہیں رہے گی

  ہفتہ‬‮ 8 ستمبر‬‮ 2018  |  15:41

اسلام آباد  وزیراعظم عمران خان کی ڈیم فنڈ کیلئے اپیل کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی کابینہ نے ایک ماہ کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ڈیم فنڈ کیلئے اوورسیز پاکستانیوں اور پاکستانی قوم سے ڈیم فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور عطیات جمع کرانے کی اپیل کی

تھی۔ وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان کو ڈیم فنڈ قائم کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت چیف جسٹسکے اس اقدام پر قدم سے

قدم ملا کر چلنا چاہتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے چیف جسٹس کے ڈیم فنڈ کیساتھ جوائنٹ وزیراعظم فنڈ قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئےاس فنڈ کا نام وزیراعظم، چیف جسٹس ڈیم فنڈ کا اعلان کیا ۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور ان کی کابینہ بھی سامنے آگئی ہے اور انہوں نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ڈیم فنڈمیں بڑھ چڑھ کرحصہ لیناچاہیے،ہم عمران خان کے 100 روزہ پلان پرعملدرآمدکریں گے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎