Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


شیخ رشید سب پر بازی لے گئے، پاکستان ریلوے نے وزیراعظم ڈیم فنڈز میں ایک ، دو یا پانچ نہیں بلکہ کتنے کروڑ روپے دینے کا اعلان کر دیا؟

  ہفتہ‬‮ 8 ستمبر‬‮ 2018  |  18:37

لاہور  وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے وزیراعظم ڈیم فنڈز میں 10کروڑ روپے دے گا،14ستمبر کو مارگلہ ایکسپریس اور میانوالہ ایکسپریس کا افتتاح ہو گا، لاکھوں روپے تنخواہ لینے والے افسران کو گھر بھیج دیا ہے،ریلوے میں ٹی سی ایس کی طرز پر کارگو شعبہ قائم کریں گے، جامشورو پاور کمپنی

کے ساتھ کوئلے کی ترسیل کا معاہدہ کیا ہے۔ہفتہ کو وفاقی وزیر ریلوے کی زیر صدارت ریلوے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو ریلوے آفتاب اکبر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ وزیر ریلوے نے ایک سال میں

خسارہ ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کا خسارہ ایک سال میں ختم کریں گے،ریلوے کے کنٹریکٹ گھوسٹ ملازمین کو فارغ کیا جائے، کنٹریکٹ ملازمین اور دفاتر سے غائب رہنے والے ریلوے پر بوجھ ہیں۔اجلاس کے بعد پریس بریفنگ دیتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ

ایک سال میں ریلوے کو خسارے سے نکالیں گے، میرٹ پر مسائل کو حل کریں گے، بہت بڑی تعداد میں اوورسیز تعاون کر رہے ہیں، شکایات کیلئے ویب سائیٹ تشکیل دی گئی ہے، ریلوے کے نظام کیلئے وائی فائی اور ٹی سی ایس کی سہولیات متعارف کرائیں گے، ہم این ایل سی اور ایف ڈبلیو او کو ساتھ لے کر چلیں گے، آج کے دور میں نیب کی بڑی دہشت ہے، میرے دور میں سینگل ٹینڈرنگ نہیں ہو گی، جتنی بھی ٹینڈرنگ ہو گی وہ پرائم منسٹر کی کیبنٹ میں ہو گی، جو فیصلہ کیبنٹ کرے گی میں ان کے ساتھ کھڑا رہوں گا،

پاکستان ریلوے وزیراعظم ڈیم فنڈز میں دس کروڑ روپے دے گا، 14ستمبر کو مارگلہ ایکسپریس اور میانوالی ایکسپریس کا افتتاح ہو گا، 20گریڈ کے افسر کے متعلق 18ترمیم کے بعد وزیر فیصلہ نہیں کر سکتا، وہ وزیراعظم کا اختیار ہے، آمدن بڑھانے کیلئے ٹرینوں میں اشتہارات شروع کریں گے، لاکھوں روپے تنخواہ لینے والے افسران کو گھر بھیج دیا ہے، ریلوے میں ٹی سی ایس کی طرز پر کارگو شعبہ قائم کریں گے، جامشورو پاور کمپنی کے ساتھ کوئلے کی ترسیل کا معاہدہ کیا ہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎