Android AppiOS App

بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


ریسلنگ سے دور جان سینا ڈبلیو ڈبلیو ای آج کل کہاں اور کس حال میں ہے ؟

  پیر‬‮ 25 مارچ‬‮ 2019  |  20:35

جان سینا ڈبلیو ڈبلیو ای کے مقبول ترین ریسلرز میں سے ایک ہیں جن کے چاہنے والوں کی تعداد پاکستان میں بھی کم نہیں مگر آج کل فلمی اور ٹی وی مصروفیات کی بناء پر ریسلنگ کے رنگ سے دور ہیں۔یہی وجہ ہے کہ وہ رنگ میں ایکشن میں نظر نہیں آرہے، تاہم اس عرصے کے دوران ریسلر میں حیران کن تبدیلی آئی ہے۔16 بار ڈبلیو

ڈبلیو ای ورلڈ چیمپئن رہنے والے جان سینا اپریل میں سعودی عرب میں ہونے والے ایونٹ گریٹسٹ رائل رمبل میں آخری بار ٹرپلایچ کے مدمقابل نظر آئے تھے۔مگر اب ان کے

نئے انداز کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوچکی ہیں جو گزشتہ دنوں انہوں نے ٹوئٹر پر پوسٹ کی تھیں۔جان سینا نے یہ تصاویر شنگھائی میں جیکی چن کے جے سی اسٹنٹ ٹیم انٹرنیشنل ٹریننگ سینٹر میں لی تھیں جہاں وہ اپنی نئی فلم کی تیاری میں مصروف ہیں۔

اب وہ پہلے کے مقابلے میں کچھ پتلے مگر زیادہ کسرتی جسم کے مالک ہوچکے ہیں اور انہوں نے ایک نئے داؤ کا عندیہ بھی دیا ہے۔جان سینا کی ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپسی یکم ستمبر کو شنگھائی میں شیڈول ایک لائیو ایونٹ میں ہوگی مگر اس کے بعد وہ ایک ماہ کے وقفے کے بعد اکتوبر میں میلبورن میں اس کمپنی کے ایونٹ میں نظر آئیں گے