بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


انعم مرزا نے شادی کے دوسال بعد اچانک اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا

  جمعہ‬‮ 14 ستمبر‬‮ 2018  |  17:21

بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی چھوٹی بہن انعم مرزا نے شادی کے دوسال بعد اچانک اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے گھر ان دنوں ننھے مہمان کی آمد کیتیاریاں جاری ہیں۔ جہاں یہ دونوں اپنی زندگی میں اس نئے اضافے سے بے انتہاخوش ہیں وہیں

ثانیہ مرزا کی چھوٹی بہن انعم مرزا کی زندگی میں کچھ بھی ٹھیک نہیں چل رہا۔انعم مرزا نے اپنی دوسالہ شادی کے اختتام کا فیصلہ کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انعم مرزا دوسال قبل

2016ء اپنے قریبی دوست اور بھارتی شہری اکبر رشید کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں دونوں نے ایک دوسرے سے محبت کی شادی کی تھی جس میں دونوں کے گھر والوں سمیت بالی ووڈ اوراسپورٹس کی فیلڈ کی متعدد شخصیات نے شرکت کی تھی۔تاہم اب اچانک انہوں نے اپنے شوہر سے علیحدگی کافیصلہ کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق علیحدگی کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے تاہم قانونی کارروائی کاعمل جاری ہے۔ بھارتی میڈیا میں گردش کرنے والی افواہوں کے مطابق انعم کا زیادہ تر فوکس اپنے گھر کے بجائے اپنی بڑی بہن ثانیہ مرزا کی اسٹائلسٹ بننے اور ان کیلئے فیشن اور ڈیزائنر لباس منتخب کرنے میں ہی رہتا ہے۔واضح رہے کہ انعم مرزا کی شادی بالی ووڈ کی بڑی شادیوں میں سے ایک تھی جس میں سلمان خان،، پرینیتی چوپڑا، فرح خان، ارجن کپور سمیت متعدد سپر اسٹارز نے شرکت کی تھی

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎