بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


سوپ میں چوہا نکلنے پر ریسٹورینٹ کو 19 کروڑ ڈالر کا نقصان

  جمعہ‬‮ 14 ستمبر‬‮ 2018  |  18:04

معروف چینی ریسٹورینٹ فرنچائز کے سوپ میں سے مردہ چوہا نکلنے کے واقعے کے بعد کمپنی کو اسٹاک مارکیٹ میں قدر میں کمی کے باعث 19 کروڑ ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق شیابو شیابو ہاٹ پاٹ ریسٹورینٹ کے حصص کی قیمت سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔انہوں نے مقامی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ چین کے صوبے شاندونگ کے شوہر وائی فانگ میں حاملہ خاتون

6 ستمبر کو اپنے اہلخانہ کے ساتھ ریسٹورینٹ میں کھانا کھانے گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق خاتون نے سوپ کو تھوڑا ہی پیا

تھا کہ انہیں اس میں مردہ چوہا نظر آیا۔ریسٹورینٹ کی جانب سے خاتون کے شوہر کو تلافی معاوضے کے طور پر 5 ہزار چینی یوان، جو تقریباً 90 ہزار پاکستانی روپے بنتے ہیں، کی پیشکش کی گئی تھی۔خاتون کے شوہر، جن کی شناخت مسٹر ما کے نام سے کی گئی ہے، نے یہ پیشکش مسترد کردی تھی اور کہا تھا کہ وہ اپنی اہلیہ کے پورے جسم کا طبی معائنہ کرانے کے بعد تلافی معاوضے پر بات کریں گے۔

انہوں نے الزام لگایا تھا کہ ریسٹورینٹ کے ایک ملازم نے ان کی بیوی کو اسقاط حمل کی تجویز دیتے ہوئے اس عمل کے لیے 20 ہزار یوان دینے کی بھی پیشکش کی تھی۔اُبلے ہوئے چوہے کی تصاویر چینی سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلی جس پر عوام نے ریسٹورینٹ فرنچائز پر شدید غصے کا اظہار کیا۔ریسٹورینٹ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا تھا کہ صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے ہاٹ پاٹ میں چوہا پایا گیا

 تاہم مذکورہ بیان انہوں نے تھوڑی ہی دیر بعد اپنے اکاؤنٹ سے ہٹا دیا تھا۔وائی فانگ شہر کے حکام کا کہنا تھا کہ شیابو شیابو ریسٹورینٹ کے کھانے میں ابلے ہوئے چوہے کے ملنے کے واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی۔11 ستمبر کو اسٹاک مارکیٹ میں کمپنی کے حصص کی قدر تیزی سے نیچے گری تاہم اب اس کی قدر واپس بحالی کی جانب گامزن ہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎