بہترین زندگی کے راز, نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ

وزیراعظم ہاؤس میں ایسا کیا ہے؟ کہ منتخب نمائندے وہاں پہنچ کر ووٹرز کو بھول جاتے ہیں؟ پہلی بار وزیراعظم ہاؤس کی ایسی ویڈیوز منظر عام پر آ گئیں کہ جس نے دیکھا دیکھتا ہی رہ گیا

  جمعہ‬‮ 14 ستمبر‬‮ 2018  |  21:27

اسلام آباد  وزیراعظم ہاؤس میں ایسا کیا ہے کہ منتخب نمائندے وہاں پہنچ کر ووٹرز کو بھول جاتے ہیں، ایک نامعلوم شخص نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم ہاؤس کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اندر کے تمام مناظر دیکھے جا سکتے ہیں، جس نے بھی یہ مناظر دیکھے وہ انہیں دیکھ کر حیران رہ گیا، اس نامعلوم شخص نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم ہاؤس کی تین ویڈیوز شیئر کیں،ان تینوں ویڈیوز میں وزیراعظم ہاؤس کے بیرونی علاقے لان دکھائے گئے ہیں، اس کے علاوہ وزیراعظم ہاؤس کے داخلی راستے سے لے کر کانفرنس ہالز، راہداری اور وزیراعظم ہاؤس

اور وزیراعظم ہاؤس کے اندرونی مناظر دکھائے گئے ہیں۔ ویڈیو بنانے والے نامعلوم شخص نے بتایا کہ وزیراعظم ہاؤس میں لان کی ایک ملٹی پل لیئر ہے، ایک وسیع رقبے پر لان کے ساتھ لان جڑے ہوئے ہیں اور انہی لان کے ایک سرے پر ہیلی پیڈ ہے جہاں وزیراعظم کا ہیلی کاپٹر لینڈ کرتا ہے، اس کے بعد اس شخص نے وزیراعظم ہاؤس میں داخل ہوتے ہوئے سیڑھیاں دکھائیں اور ان پر لگی ہوئی سنہری پٹیاں دکھائیں اور کہا کہ

یہ اس لیے لگی ہوئی ہیں کہ وزیراعظم کہیں سلپ ہو کر گر نہ جائیں، پھر اس شخص نے وزیراعظم ہاؤس کا اندرونی ایریا دکھایا اور رہائش اور ٹی وی لاؤنج اور دیگر ایریا دکھایا جسے آج تک عام آدمی نے نہیں دیکھا ہو گا، اس ویڈیو میں اس شخص نے سابق وزرائے اعظم کی آفیشل میٹنگز کی جگہ اور ہالز بھی دکھائے ۔ لیونگ ایریا دکھایا جہاں ملک کے سابق وزرائے اعظم اپنے مہمانوں کے ساتھ بیٹھا کرتے تھے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں موجود کئی میزوں پر بیش قیمتی سینٹر پیس تھے ،

ان میں سے ایک چائنہ کی طرف سے دیا گیا بیش قیمتی تاج تھا جو سونے اور بیش قیمتی پتھروں کی مدد سے تیار کیا گیا۔اس شخص نے وزیراعظم ہاؤس کا گیسٹ روم، فیملی روم اور سابق وزرائے اعظم کا ذاتی کمرہ بھی دکھایا گیا،اس ویڈیو میں ڈائننگ ہالز، ڈرائنگ رومز اور باتھ رومز کے اندرونی مناظربھی دکھائے، جنہیں دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔اس ویڈیو پرسوشل میڈیا پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں اور عمران خان کے وزیراعظم ہاؤس میں نہ رہنے کے فیصلے پر انہیں داد دی جا رہی ہے۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎