بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


نوجوان کا عذر

  ہفتہ‬‮ 3 فروری‬‮ 2018  |  15:52

 حضرت شجاع کرمانیؒ کی ایک بیٹی تھی جن کا رشتہ ایک بادشاہ نے مانگا مگر انہوں نے منظور نہیں کیا۔پھر ایک غریب نیک بخت لڑکے کو اچھی طرح نماز پڑھتے دیکھ کر اس سے نکاح کر دیا۔صاحبزادی رخصت ہو کر شوہر کے گھر آئیں تو ایک سوکھی روٹی رکھی ہوئی دیکھی۔اور پوچھا’’یہ کیا ہے؟‘‘۔لڑکے نے کہا رات بچ گئی تھی روزہ کھولنے کے لیے رکھ لی تھی‘‘۔یہ سن کر وہ الٹے پا ؤں پیچھے ہٹیں۔لڑکا بولا’’میں پہلے ہی جانتا تھا بھلا شاہ شجاع کی بیٹی میری غریبی پر کیوں راضی ہو گی؟‘‘۔وہ بولیں’’شاہ شجاع کی بیٹی غریبی پر

ناراض نہیں ہے

۔بلکہ ناراض ہے کہ تمہیں خدا پر بھروسہ نہیں ہے اور مجھے اپنے باپ پربھی تعجب ہے کہ مجھ سے تمہارے متعلق یہ کہاکہ بڑا نیک اور پارسا نوجوان ہے۔بھلا جس کو خدا پر بھروسہ نہ ہو وہ نیک اور پارسا کیسے ہو سکتا ہے؟‘‘۔نوجوان عذر کرنے لگا تو کہا’’عذر تو میں نہیں جانتی۔گھر میں میں رہوں گی یا یہ روٹی رہے گی‘‘۔نوجوان نے فوراًوہ روٹی خیرات کر دی تب کہیں وہ چین سے گھر میں بیٹھیں۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎