بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


شیخ سعدیؒ کے دس بہترین اقوال جو آپ کو بچوں کی بہترین پرورش کر نے میں مدد کرسکتے ہیں؟

  جمعرات‬‮ 23 اپریل‬‮ 2020  |  20:18

شیخ سعدی ؒ کا اصل نام مشرف الدین بن مصلح الدین عبداللہ تھا،آپ ایران کے شہر شیراز میں پیدا ہوئے ۔آپ کی پیدائش 1184میں جبکہ وفات1291میں ہوئی ۔آپ نے اپنی زندگی میں بہت سے ممالک کا سفر کیا اوراپنی زندگی میں بہت علم و دانش حاصل کرنے کیلئے سفر کیا۔ آپ نے اپنی زندگی میں کئے گئے سفر کے دوران ان سے حاصل شد ہ مشاہدوں پر بہت سے کتابیں لکھیں جن میں سے گلستان سعدی اور بوستان سعدی بہت مشہور ہوئی۔آپ نے زندگی کے مختلف پہلوؤں پر لوگوں کی رہنمائی کی ۔ بچوں کی تربیت کے حوالے

سے

آپ کیچند قول ایسے ہے جن سے بچوں کی بہترین تربیت کی جاسکتی ہے۔آپ نے کہا کہ جس بچے کی عمر دس سال سے زیادہ ہوجائے اسے نا محرموں اور ایروں غیروں میں نہ بیٹھنے دو۔ اگر تو چاہتا ہے کہ تیرا نام باقی رہے تو اولاد کو اچھے اخلاق کی تعلیم دے۔اگر تجھے بچے سے محبت ہے تو اس سے زیادہ لاڈ پیار نہ کر۔بچے کو استاد کا ادب سیکھاؤ اور استاد کی سختی سہنے کی عادت ڈالو۔بچے کی تمام ضروریات کو خود پورا کرو اور اسے ایسے عمدہ طریقے سے رکھو کہ وہ دوسروں کی جانب نہ دیکھے۔ شروع شروع میں پڑھاتے وقت شاباش سے بچے کی حوصلہ افزائی اور تعریف کرو وہ جب اس طرف راغب ہوجائے اسے اچے اور برے کی تمیزسیکھاو اور ضرورت پڑے تو سختی بھی کرو۔ بچے کو دستکاری یعنی ہنر سیکھاو، اگر وہ ہنر مند ہوگا تو برے دنوں میں بھی کسی کے سامنے ہاتھ پگیلانے کی بجائے اپنے ہنر سے مدد لے گا۔بچوں پر کڑی نظر رکھو تا کہ وہ بْروں کی صحبت میں نہ بیٹھے۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎