بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


کرونا وائرس کی وجہ سے حج منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا کرلیا گیا ہے یا نہیں؟سعودی عرب نے بڑا اعلان کردیا

  بدھ‬‮ 25 مارچ‬‮ 2020  |  13:54

پاکستان میں سعودی عرب کےسفیر نواف المالکی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے حج منسوخی کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ، اگر ایسا کوئی فیصلہ ہوتا ہے تو عازمین حج کو بروقت مطلع کیا جائیگا۔ اپنے ایک انٹرویو میں سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے رواں سال حج کی منسوخی کا کوئی

 فیصلہ نہیں کیا گیا،میں سب کو یقین دہانی کروانا چاہوں گا کہ خدائے بزرگ و برتر نے ہماری دانشمندانہ حکومت کو حرمین شریفین اور اللہ کے مقدس گھر حاضر ہونے والے حجاج کی خدمت

کی توفیق بخشی ہےاور یہ بلاشبہ ہمیشہ ہر سال حجاج کے لیے بہترین خدمات پیش کرنے کی کوشش کرتی ہے اور ان کے تحفظ کے لیے بھی ہمیشہ کوشاں ہوتی ہے اور اگر اس طرح کا (حج کی منسوخی) کا کوئی فیصلہ ہوتا ہے تو اسے بروقت حاجیوں تک ذمہ داری سے پہنچا دے گی۔ میں آپ کو پھر یقین دلاتا ہوں کہ حج کو منسوخ کرنے کا کوئی فیصلہ اس وقت تک بالکل نہیں کیا گیا۔سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سفارتخانہ شہریوں کو معلومات فراہم کر رہا ہے، کورونا وائرس کی وبا شروع ہونے پر وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی بنائی گئی جس نے گائیڈ لائنز جاری کیں۔ انہی گائیڈ لائنز کی روشنی میں عمرہ کی عارضی معطلی، حرمین میں نماز اور زیارات کو عارضی طور پر روکا گیاہے۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎