بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


کورونا وائرس، امام کعبہ نے لوگوں سے بڑی اپیل کردی

  بدھ‬‮ 25 مارچ‬‮ 2020  |  14:02

امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کورونا وائرس کے باعث لوگوں کو گھروں میں رہنے اور درود شریف پڑھنے کی ہدایت کر دی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے لوگوں کو گھرں سے نکلنے سے اجتناب کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ قاضی القضاء فلسطین کی بھی شہریوں کو گھر

پر رہنے اور حکومتی احکامات پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔امام کعبہ نے کہا کہ شہری گھروں میں رہیں اور درود شریف کا ورد کرتے رہیں جبکہ ہجوم میں جانے یا ہاتھ ملانے سے گریز کیا جائے۔ قاضی القضاء فلسطین اور

امام کعبہ نے دنیا کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے دعا بھی کی۔علمائے کرام نے کہا کہ کہ ایک شخص کی زندگی بچانے کا مطلب پوری انسانیت کو بچانا ہے۔ امت مسلمہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کرے۔علمائے کرام نے لوگوں کو ڈاکٹروں کی ہدایات پر مکمل عمل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎