بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


عمران خان چھٹی پرچلے جائیں ،وزیر اعظم سے بڑا مطالبہ کردیا گیا

  بدھ‬‮ 25 مارچ‬‮ 2020  |  14:08

مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ چھٹی پر چلے جائیں۔ ایک بیان میں مولا بخش چانڈیو نے کہاکہ کورونا جیسی جان لیوا وبا سے نمٹنے کے معاملے پر بھی وزیراعظم صاحب کا رویہ غیر سنجیدہ ہے۔ مولابخش چانڈیو نے کہاکہ میں بطور سیاسی

کارکن وزیراعظم کو نااہل کرنے یا غیر قانونی طریقے سے ہٹانے کے حق میں نہیں ہوں، خان صاحب سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ چھٹی پر جائیں تاکہ ادارے آزادانہ اپنا کام کر سکیں۔ مولابخش چانڈیو نے کہاکہ چیئرمن

بلاول بھٹو زرداری اور سندھ حکومت نے لاک ڈائون کا فیصلہ کیا، وزیراعظم نے مخالفت کی۔ انہوںنے کہاکہ خان صاحب آپ نے لاک ڈائون سے انکار کیا اگلے دن چاروں صوبوں اور سلامتی کے اداروں نے لاک ڈائون کا فیصلہ کیا۔ انہوںنے کہا کہ وزیراعظم صاحب پورا ملک آپ کے تدبر اور فیصلوں کا منہ چڑا رہا ہے، وزیراعظم صاحب آپ کو غریبوں کا احساس ہوگا، آپ بہت اچھے ہیں مگر آپ فیصلے نہیں کر پا رہے۔

انہوں نے کہاکہ کورونا کی وبا سے نمٹنے کیلئے آپ کچھ دن چھٹی پر چلے جائیں، قوم سے بھی اپیل ہے کہ دنیا نے جو احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں وہ اختیار کی جائیں ۔ مولابخش چانڈیو نے کہاکہ ہم سے کہیں زیادہ ترقی یافتہ ممالک بھی احتیاط نہ کرنے کی وجہ سے بڑے بحران سے دوچار ہیں، گھروں میں رہ کر ہی ہم اس وبا کا مقابلہ کر سکتے ہیں ، ہمارا اللہ پر ایمان ہے اور وہی خدا ہمیں احتیاط کا حکم دیتا ہے۔مولابخش چانڈیو نے کہاکہ موت برحق ہے مگر احتیاط نہ کر کے وبا کو دعوت دینا خودکشی ہے جو حرام ہے، عوام گھروں میں رہیں تاکہ ہم جلد از جلد اس وبا سے نکل پائیں۔ مولابخش چانڈیو نے کہاکہ اس بحران کے دوران مخیر حضرات بھی غریبوں اور مستحقین کا خیال رکھیں۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎