بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


رات 8 بجے کے بعد کسی کو گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی، بڑا حکم جاری کر دیا گیا

  بدھ‬‮ 25 مارچ‬‮ 2020  |  21:38

کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید سختی کر دی، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق رات 8 بجے کے بعد کسی کو بھی سڑکوں پر آنے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ صرف ہسپتالوں کے قریب واقع میڈیکل اسٹورز کو کھلا رکھا جاسکے گا۔تمام گلی، محلہ، بازاروں میں رات 8 بجے کے بعد کسی بھی قسم کے کاروبار کی اجازت نہیں ہوگی، سندھ حکومت نے پورے صوبہ کو 23 مارچ سے پندرہ روز کے لئے لاک ڈاؤن

کیا ہوا ہے، اس دوران تمام تجارتی مراکز، پارکس

اور تفریحی مقامات بند ہیں۔ سندھ حکومت نے شہریوں کی نقل و حرکت کو مزید محدود کرنے کے لئے لاک ڈاؤن مزید سخت کردیا ہے۔محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق اگلے 13 روز کے لیے صوبے میں رات 8 سے صبح 8 بجے تک کھانے پینے کی اشیا اور پرچون کی دکانیں بھی بند رہیں گی لیکن ہسپتال کھلے رہیں گے اور ان کے قریب ترین میڈیکل سٹور وں کو ہی کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔


دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎