بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


کرونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ، بہارہ کہو مکمل سیل کر دیا گیا، شہریوں کی نقل و حرکت پر پابندی، پاک فوج نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا

  بدھ‬‮ 25 مارچ‬‮ 2020  |  21:43

وفاقی دارالحکومت کے علاقے بارہ کہو میں کرونا مریضوں کی تعداد میں اضافے کے باعث بارہ کہو کو مکمل سیل کرتے ہوئے شہریوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ علاقے کی ذمہ داری پاک فوج کے سپرد کی گئی ہے، شہریوں کو گھروں میں رہنے کے متعلق اعلانات بھی کئے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد،

پولیس اور پاک فوج کی مشترکہ ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔ بارہ کہو کے علاقے کوٹ ہتھیال میں 6 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس پر کوٹ ہتھیال کی دو مساجد

کو سیل کر کے کوٹ ہتھیال کو قرنطینہ میں تبدیل کر دیا گیا تھا بعداازاں بارہ کہو میں مزید سات کیس سامنے آنے پر بارہ کہو کا مکمل علاقہ سیل کر دیا گیا یے، بارہ کہو کے داخلی و خارجی راستوں پر پاک فوج، پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں تعینات کر کے کسی بھی شہری کو اندر اور باہر آنے جانے سے روک دیا گیا ہے۔ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو راشن کی ترسیل یقینی بنانے کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں دوکانداروں کے لئے انتظامیہ کی جانب سے جاری ایس او پیز کے تحت بارہ کہو کے اندر دوکانیں کھلی رہیں گی اور انتظامیہ کی نگرانی میں گاڑیوں میں راشن دوکانوں تک پہنچایا جائے گا جہاں سے شہری اپنے گھروں کے لئے راشن خرید سکیں گے۔


دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎