بہترین زندگی کے راز, اسپیشل نفسیاتی مسائل کا حل , اپنی صحت بہتربنائیں, اسلام اورہم, ترقی کےراز, عملی زندگی کےمسائل اورحل, تاریخ سےسیکھیئے, سماجی وخاندانی مسائل, ازدواجی زندگی بہتربنائیں , گھریلومسائل, روزمرہ زندگی کےمسائل, گھریلوٹوٹکے اسلامی واقعات, کریئر, کونساپیشہ منتخب کریں, نوجوانوں کے مسائل , بچوں کی اچھی تربیت, بچوں کے مسائل , معلومات میں اضافہ , ہمارا پاکستان, سیاسی سمجھ بوجھ, کالم , طنز و مزاح, دلچسپ سائینسی معلومات, کاروبار کیسے کریں ملازمت میں ترقی کریں, غذا سے علاج, زندگی کےمسائل کا حل قرآن سے, بہترین اردو ادب, سیاحت و تفریح, ستاروں کی چال , خواتین کے لیے , مرد حضرات کے لیے, بچوں کی کہانیاں, آپ بیتی , فلمی دنیا, کھیل ہی کھیل , ہمارا معاشرہ اور اس کی اصلاح, سماجی معلومات, حیرت انگیز , مزاحیہ


باہر سے منگوانے کی ضرورت نہیں اب وینٹی لیٹرز ہونگے پاکستان میںہی تیار،حکومت نے بالآخر بڑا قدم اٹھا ہی لیا

  جمعرات‬‮ 26 مارچ‬‮ 2020  |  12:48

وزیراعظم عمران خان کی قائم کردہ سائنس و ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کے قیام کے لیےخصوصی ٹاسک فورس نے مصنوعات تیار کرنے والی مقامی کمپنیوں کو وینٹی لیٹرز تیار کرنے کیلئے نمونہ جات کل تک جمع کروانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اس وقت کل وینٹی لیٹرز کی

تعداد 1700 ہے، جو کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کیلئے ناکافی ہے۔خصوصی ٹاسک فورس کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر عطاالرحمان کا کہنا ہے کہ ملک میں وینٹی لیٹرز کی قلت کے باعث حکومت نے مقامی سطح پر وینٹی لیٹرز تیار

کرنے پرکام شروع کردیا ہے اور لوکل مینوفیکچر رز کو وینٹی لیٹرز کے نمونہ جات تیار کرنے کی ہدایات جاری کی جاچکی ہیں، ان نمونہ جات کی بنیاد پرحکومت بڑے پیمانے پر مقامی سطح پر وینٹی لیٹرز کی تیاری کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کرےگی تاکہ ملکی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نمونہ جات کی تیاری کے بعد محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کیا جائے گا جس کے بعد ہی پاکستان میں وینٹی لیٹرز کی تیاری سے متعلق حتمی فیصلہ کرسکیں گے۔ اگلے ہفتے سے کچھ ادویات کا کورونا وائرس کے خلاف کلینیکل ٹرائل بھی شروع کیا جائے گا، یہ ادویات ممکنہ طور پر کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوں گی۔دوسری جانب حکومتی اقدام کو سراہتے ہوئے گنگا رام ہسپتال کی ڈاکٹرسحر رضا کا کہنا تھا کہ اگر ہم مقامی سطح پر مہنگی اور جدید طبی مشینری خصوصا وینٹی لیٹرز بنانے میں کامیاب ہوگئے تو یہ ایک بہترین کامیابی ہوگی۔


انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎